شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وقفے وقفے سے ہونے والے افرادی قوت سے متعلق جائزے(پی ایل ایف ایس) کے ماہانہ بلیٹن جولائی 2026 سے متعلق پریس نوٹ 


دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں افرادی قوت  میں شرکت کی شرح  (ایل ایف پی آر)میں بہتری آئی

دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں افرادی قوت میں شراکت داری کی شرح (ڈبلیو پی آر) مستحکم ہوئی ہے

بے روزگاری کی شرح(یو آر) میں کمی آئی

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 4:00PM by PIB Delhi

 

خلاصہ:

  • مجموعی ایل ایف پی آر(15 سال اور اس سے زائد) جون 2026 کے 54.4 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 55.4 فیصد ہو گئی۔
  • دیہی ایل ایف پی آر (15 سال اور اس سے زائد) گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 فیصد پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ جولائی 2026 میں 58.0 فیصد تک پہنچ گئی۔
  • خواتین کی ایل ایف پی آر (15سال اور اس سے زائد) جولائی 2026 میں بڑھ کر 34.4 فیصد ہو گئی، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔
  • مجموعی ڈبلیو پی آر (15سال اور اس سے زائد) جولائی 2026 میں بڑھ کر 52.5 فیصد ہو گئی، جو فروری 2026 کے بعد پہلا اضافہ ہے۔
  • دیہی ڈبلیو پی آر(15سال اور اس سے زائد) جولائی 2026 میں 55.4 فیصد رہی، جس میں جون 2026 کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹ اور جولائی 2025 کے مقابلے میں 1.0 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔
  • مجموعی  بے روزگاری کی شرح (15سال اور اس سے زائد) جولائی 2026 میں گھٹ کر 5.1 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ ماہ اور گزشتہ سال کے اسی مہینے، دونوں کے مقابلے میں کم ہے۔
  • مرد اور خواتین دونوں کی بے روزگاری کی شرح(15سال اور اس سے زائد) میں، گزشتہ ماہ کے مقابلے جولائی 2026 میں کمی آئی، جو دونوں جنس کے لیے روزگار کے حالات میں بہتری کا اشارہ ہے۔

 اے۔ تعارف

شماریات سے متعلق قومی دفتر(این ایس او)، شماریات و پروگرام پر عمل آوری کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ کرایا جانے والا دورانی لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) ملک کی آبادی کی سرگرمیوں میں شمولیت اور روزگار و بے روزگاری کی صورتحال سے متعلق ارقام و شمار (ڈیٹا) کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک کے لیے افرادی قوت کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کرنے کی غرض سے جنوری 2025 سے پی ایل ایف ایس جائزے کے طریقہ کار میں ترمیمی اصلاحات کی گئی ہیں۔

پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں شائع کیے جاتے ہیں۔ یہ موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے طریقے کار پر عمل کرتے ہوئے قومی سطح پر لیبر مارکیٹ کے اہم اشاریوں مثلاً افرادی قوت میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورکر آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح(یو آر)کے تخمینے پیش کرتا ہے۔

اپریل 2025 سے جون 2026 تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی شائع کیے جا چکے ہیں۔ جولائی 2026 کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کا سولہواں  بلیٹن ہے۔

موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے تحت 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے اہم نتائج:

  • افرادی قوت  میں شرکت کی شرح(ایل ایف پی آر)میں بہتری آئی:

15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے مجموعی لیبر فورس میں شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) جون 2026 کے 54.4 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 55.4 فیصد ہو گئی۔ مارچ سے مئی 2026 تک کمی اور جون 2026 میں بغیر کسی  تبدیلی کے رہنے کے بعد، جولائی 2026 میں مجموعی ایل ایف پی آر میں اضافہ درج کیا گیا۔ یہی رجحان دیہی علاقوں میں بھی دیکھنے میں آیا، جہاں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ایل ایف پی آر جون 2026 کے 56.6 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 58.0 فیصد ہو گئی، جو 1.4 فیصد پوائنٹ کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ شہری علاقوں میں، ایل ایف پی آر میں معمولی اضافہ ہوا، جو جون 2026 کے 50.1 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 50.4 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں، مجموعی ایل ایف پی آر میں 0.5 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا، جو جولائی 2025 کے 54.9 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 55.4 فیصد ہو گئی۔ اسی مدت کے دوران، دیہی ایل ایف پی آر میں بھی 1.1 فیصد پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 56.9 فیصد سے بڑھ کر 58.0 فیصد ہو گیا، جبکہ شہری ایل ایف پی آر میں 0.3 فیصد پوائنٹ کی معمولی کمی درج کی گئی، جو 50.7 فیصد سے کم ہو کر 50.4 فیصد رہ گئی۔

  • خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں اضافہ:

مجموعی طور پر خواتین کی ایل ایف پی آر میں جون 2026 کے 32.7 فیصد سے جولائی 2026 میں 34.4 فیصد تک نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اسی مدت کے دوران، دیہی خواتین کی ایل ایف پی آر 36.6 فیصد سے بڑھ کر 38.8 فیصد ہو گئی اور شہری خواتین کی ایل ایف پی آر 24.8 فیصد سے بڑھ کر 25.3 فیصد ہو گئی۔

جولائی 2025 کے مقابلے میں، مجموعی طور پر خواتین کی ایل ایف پی آر 1.1 فیصد پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ جولائی 2026 میں 33.3 فیصد سے بڑھ کر 34.4 فیصد ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں، خواتین کی ایل ایف پی آر 1.9 فیصد پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 36.9 فیصد سے بڑھ کر 38.8 فیصد ہو گئی، جبکہ شہری خواتین کی ایل ایف پی آر میں 0.5 فیصد پوائنٹ کی معمولی کمی درج کی گئی، جو 25.8 فیصد سے کم ہو کر 25.3 فیصد رہ گئی۔

  • مختلف شعبوں میں افرادی قوت  مستحکم ہوئی:

15 سال اور اس سے زائد عمر والے زمرے میں ورکر کی تعداد کے تناسب (ڈبلیو پی آر)میں جولائی 2026 کے دوران مختلف شعبوں کے اندر مجموعی طور پر بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مجموعی ڈبلیو پی آر جون 2026 کے 51.4 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 52.5 فیصد ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں، ڈبلیو پی آر جون 2026 کے 53.8 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 55.4 فیصد ہو گئی، جو 1.6 فیصد پوائنٹ کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں ڈبلیو پی آر 46.8 فیصد سے معمولی اضافے کے ساتھ 47.0 فیصد ہو گئی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دیہی خواتین کی ڈبلیو پی آر جون 2026 کے 34.7 فیصد سے 2.5 فیصد پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ جولائی 2026 میں 37.2 فیصد ہو گئی اور شہری خواتین کی ڈبلیو پی آر اسی مدت کے دوران 22.7 فیصد سے بڑھ کر 23.1 فیصد ہو گئی۔

سالانہ بنیاد پر  یہ موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ جولائی 2025 (52.0 فیصد) کے مقابلے جولائی 2026 (52.5 فیصد) میں مجموعی ڈبلیو پی آر میں 0.5 فیصد پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران اگرچہ شہری ڈبلیو پی آر کی سطح یکساں (47.0 فیصد) برقرار رہی، لیکن دیہی ڈبلیو پی آر میں 1.0 فیصد پوائنٹ کا اضافہ (54.4 فیصد کے مقابلے 55.4 فیصد) دیکھنے میں آیا ۔

  • مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی آئی:

15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد میں مجموعی  بے روزگاری کی شرح (یو آر)، جون 2026 کے 5.5 فیصد سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 5.1 فیصد رہ گئی۔ دیہی علاقوں میں، بے روزگاری کی شرح (یو آر) پچھلے مہینے کے 5.0 فیصد کے مقابلے میں تیز رفتاری سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 4.5 فیصد ہو گئی۔ اسی مدت کے دوران، شہری بے روزگاری کی شرح (یو آر) 6.6 فیصد کے مقابلے میں 6.7 فیصد پر تقریباً مستحکم رہی۔

جولائی 2025 کے مقابلے میں، جولائی 2026 میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) اور دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) وسیع پیمانے پر مستحکم رہی، جبکہ شہری بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں 0.5 فیصد پوائنٹ کی کمی آئی جو جولائی 2025 کے 7.2 فیصد سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 6.7 فیصد رہ گئی۔

مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) جون 2026 کے 5.5 فیصد سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 5.1 فیصد رہ گئی۔

  • دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں تمام جنس کی سطح پر اور شہری مردوں کی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی آئی:

15 سال اور اس سے زائد عمر کے مردوں میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) جون 2026 کے 5.3 فیصد سے گھٹ کر جولائی 2026 میں 5.0 فیصد رہ گئی۔ یہ جولائی 2025 (5.3 فیصد) کے مقابلے میں بھی 0.3 فیصد پوائنٹ کم ہے۔ دیہی مردوں کی بے روزگاری کی شرح (یو آر) جون 2026 کے 4.9 فیصد سے کم ہو کر جولائی 2026 میں 4.6 فیصد ہو گئی اور یہ وہی سطح رہی  جو جولائی 2025 میں دیکھی گئی تھی۔ جبکہ شہری مردوں کی بے روزگاری کی شرح (یو آر) پچھلے مہینے کے مقابلے میں مجموعی طور پر مستحکم رہی، جولائی 2025 کے 6.6 فیصد کے مقابلے میں جولائی 2026 میں 0.7 فیصد پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 5.9 فیصد رہ گئی۔

15 سال اور اس سے زائد عمر کی خواتین کے لیے، جون 2026 کے مقابلے میں جولائی 2026 میں مجموعی اور دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی آئی۔ تاہم، یہ ایک سال پہلے جولائی 2025 میں دیکھی گئی سطح سے زیادہ ہی رہی۔ شہری خواتین کی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں 0.4 فیصد پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا جو جون 2026 کے 8.4 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2026 میں 8.8 فیصد ہو گئی، جبکہ جولائی 2025 کی سطح (8.7 فیصد) کے مقابلے میں یہ مجموعی طور پر مستحکم رہی۔

جون 2026 کے مقابلے میں جولائی 2026 میں مردوں اور خواتین دونوں کی مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی درج کی گئی۔

ملک گیر سطح پر، ماہانہ تخمینے کل 3,71,021 سروے شدہ افراد سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔

دیہی علاقوں میں سروے شدہ افراد:

2,11,411

شہری علاقوں میں سروے شدہ افراد

1,59,610

     

 

جولائی 2026 کا ماہانہ بلیٹن  وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

(https://www.mospi.gov.in).

شماریات و پروگرام پر عمل آوری سے متعلق وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی مطبوعات / رپورٹس تک رسائی کے لیے دیے گئے QR کوڈ کواسکین کریں۔

 

 

 

پی ڈی ایف  کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

 (ش ح ۔ ش م۔ع ن)

U. No. 2260


(रिलीज़ आईडी: 2300768) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी