بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے پورے جوش و خروش کے ساتھ ’ہر گھر ترنگا مہم 2026‘ میں شرکت کی


ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری نے عہدیداروں میں ترنگے تقسیم کیے؛ ملک بھر میں ایم ایس ایم ای کے دفاتر نے ’ترنگے کے ساتھ سیلفی‘ مہم میں حصہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 8:10PM by PIB Delhi

ہر گھر ترنگا مہم 2026‘ نو سے 17 اگست 2026 تک منائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو اپنے گھروں اور کام کی جگہوں پر قومی پرچم لہرانے اور ترنگے کے تئیں اپنے فخر کا اظہار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس  مہم کے تحت بھارت کے قومی گیتوندے ماترمکی 150ویں سالگرہ بھی منا ئی جارہی ہے۔

حکومتِ ہند نے 2022 میںآزادی کا امرت مہوتسوکے تحتہر گھر ترنگامہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کو اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے اور ترنگے کے ساتھ ذاتی وابستگی پیدا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ مہم ایک عوامی شرکت کی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو قومی شناخت، حب الوطنی اور فخر کی علامت بن گئی ہے۔

اسی سلسلے میں، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  کی وزارت نے 13 اگست 2026 کو حب الوطنی، قومی یکجہتی اور قومی پرچم کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ وزارت کے ماتحت منسلک، ذیلی اور علاقائی دفاتر کو بھی اپنے اپنے کام کی جگہوں پر یہ جشن منانے کی ترغیب دی گئی۔ اس پروگرام میںوندے ماترمکی 150ویں سالگرہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جس سے قومی فخر اور اتحاد کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  کی وزارت کے سکریٹری نے افسران اور اہلکاروں میں قومی پرچم (ترنگا) تقسیم کیا اور انہیںہر گھر ترنگا مہم 2026‘ میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی۔

  

اس پروگرام میںوندے ماترمکی 150ویں سالگرہ بھی منائی گئی، جسے افسران اور عملے نے اجتماعی طور پر گایا۔ شرکا کو مہم کے مقاصد اور قومی پرچم کو مکمل وقار اور احترام کے ساتھ لہرانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

افسران اور عملے کوترنگے کے ساتھ سیلفیمہم میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔ اس کے تحت انہوں نےہر گھر ترنگاویب سائٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں، جس سے ترنگے کے تئیں عوامی شرکت اور اجتماعی فخر کے جذبے کو فروغ ملا۔

ان تقریبات نے حب الوطنی، اتحاد، عوامی شرکت اور قومی پرچم کے احترام کے فروغ کے لیے وزارت کے عزم کی تجدید کی۔

********

ش ح۔ ع ح۔ ج

UNO- 2254


(रिलीज़ आईडी: 2300713) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Gujarati , Marathi