سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیڈ اسکیم کے ذریعے حکومت بے حیثیت، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خود اختیاری کو مضبوط بنا رہی ہے


ڈی این ٹی، این ٹی اور ایس این ٹی برادریوں کے لیے تعلیم، صحت، ذریعۂ معاش اور رہائش کے شعبوں میں جامع معاونت فراہم کی جارہی ہے.

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 7:51PM by PIB Delhi

وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر بورڈ فار ڈی نوٹیفائیڈ، نومیڈک اینڈ سیمی نومیڈک کمیونٹیز (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کے ذریعے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں (ڈی این ٹی/این ٹی/ایس این ٹی) کی فلاح و بہبود اور سماجی و اقتصادی خود اختیاری کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے لیے قومی کمیشن جنوری 2015 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس نے دسمبر 2017 میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمیشن کی سفارشات پر غور کے بعد مرکزی حکومت نے فروری 2019 میں ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لیے ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر بورڈ (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) قائم کیا۔

ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی، ڈی این ٹی افراد کی معاشی خود اختیاری کی اسکیم (سیڈ) نافذ کررہا ہے، جس کے چار اہم اجزا ہیں، جن میں تعلیم، صحت، ذریعۂ معاش اور رہائش شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ڈی این ٹی امیدواروں کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لیے معیاری کوچنگ فراہم کی جاتی ہے اور ڈی این ٹی برادریوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ برادری کی سطح پر ذریعۂ معاش سے متعلق اقدامات میں سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ان برادریوں کے افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے مالی معاونت بھی دی جاتی ہے۔

 ان اقدامات کے ذریعے حکومت ڈی این ٹی/این ٹی/ایس این ٹی برادریوں کے اہل افراد کے لیے تعلیم، صحت، ذریعۂ معاش اور رہائش کے شعبوں میں مواقع تک رسائی کو یقینی بنانے میں معاونت فراہم کررہی ہے۔ سیڈ اسکیم کے تحت جامع حکمت عملی کے ذریعے ان برادریوں کی اہم سماجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے، ان کے معاشی خود اختیاری کو مضبوط بنانے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکومت ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط بنانے اور ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی اور سیڈ اسکیم کے ادارہ جاتی نظام کے ذریعے انہیں مواقع اور ضروری معاونت تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :  2198)


(रिलीज़ आईडी: 2300670) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी