وزارت دفاع
بھارتی دفاعی املاک سروس کے زیرِ تربیت افسران نے وزیرِ دفاع سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 4:53PM by PIB Delhi
بھارتی دفاعی املاک سروس (2025 بیچ) کے زیرِ تربیت افسران، جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹیٹس مینجمنٹ(این آئی ڈی ای ایم( میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، نے 17 اگست 2026 کو نئی دہلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے ملک بھر میں دفاعی اراضی کے انتظام اور چھاؤنی بورڈز کی بلدیاتی انتظامیہ میں دفاعی املاک محکمہ کے کردار کو سراہا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے شہریوں کی بدلتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے میں سرکاری ملازمین کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو پورے ‘سیوا بھاؤ’ کے ساتھ عوام دوست انداز میں خدمات فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو عوام سے باقاعدگی سے ملاقات کرنی چاہیے اور ان کی شکایات سننی چاہئیں، تاکہ ان کے مسائل اور خدشات کو سمجھا جا سکے اور ان میں اعتماد اور اطمینان کا احساس پیدا کیا جا سکے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ملازمین اور زیرِ تربیت افسران کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت و تندرستی پر یکساں توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے انہیں روحانی راستہ اختیار کرنے اور مراقبہ کی مشق کرنے کی تلقین کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس اسٹیٹس محترمہ شوبھا گپتا بھی موجود تھیں۔

********
ش ح۔ا ک۔ر ب
U-2233
(रिलीज़ आईडी: 2300565)
आगंतुक पटल : 6