وزارات ثقافت
ہر گھر ترنگا 2026: ترنگے اور وندے ماترم کے جذبے سے سرشار متحد ملک
شہریوں نے اجتماعی طور پر قومی گیت‘ وندے ماترم ’ گایا
شہریوں نے 8.24 کروڑ سے زیادہ ترنگا سیلفیاں اپ لوڈ کرکے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا
سوریہ پتھ ترنگا گلوبل ریلے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں قومی پرچم اور قومی گیت کی تعریف کی
وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر ہر گھر ترنگا مہم کے پانچویں سال میں عوام کی غیر معمولی شرکت
प्रविष्टि तिथि:
15 AUG 2026 9:55AM by PIB Delhi
ہر گھر ترنگا کے پانچویں سال میں قومی پرچم کروڑوں ہندوستانیوں کے اور بھی قریب ہو گیا ہے۔ ملک بھر کے لوگ قومی پرچم لہرانے، ترنگا یاترا میں شامل ہونے، وندے ماترم گانے، رنگولیاں بنانے، موٹر سائیکل اور سائیکل ریلیوں میں حصہ لینے، ثقافتی پروگرام منعقد کرنے اور ملک سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اپنے اپنے انداز اپنانے کے لئے متحد ہوئے ہیں۔
نو سے 17 اگست 2026 تک منائے جانے والے اس سال کی خصوصی اہمیت ہے، کیونکہ ہندوستان قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ ان تقریبات میں ملک کی دو انتہائی محبوب علامتوں، ترنگا اور وندے ماترم، کی عکاسی ہوتی ہے اور اس طرح جدوجہدِ آزادی کی یادوں کویہ تقریبات ایک پراعتماد اور ابھرتے ہوئے ہندوستان کی امیدوں اور امنگوں سے جوڑتی ہیں۔
ترنگا یاترا سے ملک بھر میں حب الوطنی کا جشن
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر گھر ترنگا کا جذبہ ترنگا یاترا، سائیکل اور موٹر سائیکل ریلیوں، ثقافتی جلوس، اسکولوں اور کالجوں کے پروگراموں، عوامی اجتماعات اور اجتماعی تقریبات میں نمایاں نظر آیا۔

وزراء اور محکموں، ارکانِ پارلیمنٹ، منتخب نمائندوں، سرکاری ملازمین، نوجوانوں، خواتین، طلبہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اس میں شرکت کی ہے۔ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بھی یکساں جوش و خروش نظر آیا، جہاں لوگوں نے ترنگے کو اپنی تقریبات کا حصہ بنانے کے لیے سادہ اور تخلیقی طریقے اپنائے۔

ایک اہم نمایاں تقریب ارکانِ پارلیمنٹ کی ترنگا بائیک ریلی تھی، جسے 12 اگست کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم سے نائب صدر جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے لیے وقف تھی اور اس میں مرکزی وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ نے پُرجوش انداز میں شرکت کی۔


بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے دیہات تک، ترنگا ایک مانوس اور خوشی بھرا منظر بن گیا ہے۔ قومی پرچم کے رنگوں میں بنائی گئی رنگولیاں، ترنگا سیلفی پوائنٹس، انسانی شکلیں، ثقافتی پیشکش، حب الوطنی پر مبنی گیت اور اسکولوں کی سرگرمیوں نے ان تقریبات کو ایک منفرد مقامی رنگ عطا کیا ہے۔
وندے ماترم اور ترنگا: دو علامتیں، ایک قومی جذبہ
وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر اس سال کی تقریبات میں ایک خصوصی تاریخی اور جذباتی پہلو شامل ہوا ہے۔ نسل در نسل ہندوستانیوں کے لیے وندے ماترم حوصلے اور تحریک کا سرچشمہ رہا ہے۔ قومی پرچم بھی وہ علامت بن گیا جس کے سائے تلے ہندوستانی آزادی کی طویل جدوجہد کے سفر میں متحد ہوئے اور آزادی کے بعد یہ ملک کی خودمختاری اور اتحاد کے ایک طاقتور اظہار کے طور پر ابھراہے۔
دونوں کو ایک ساتھ لانے سے ہندوستان کے ماضی اور مستقبل کے درمیان ایک فطری ربط قائم ہوتا ہے—ان لوگوں کی قربانیاں اور خواب جنہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی اور آج کے ہندوستان کا ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بھارت تعمیر کرنے کا عزم ہے۔
آج وزیر اعظم نے اپنے یومِ آزادی کے خطاب کا آغاز ان متاثر کن الفاظ سے کیا، ’’آج ہم 80واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ آج ہر دھڑکن وندے ماترم کے نعرے سے گونج رہی ہے۔ آج‘ہر گھر ترنگا ہے، ہر من ترنگا ہے’ اور ملک جوش و خروش اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اپنے ساتھ نئے عزم لے کر چل رہا ہے۔‘‘
لوگوں، برادریوں اور مقامی روایات سے مزین تقریبات
اس سال کی تقریبات کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک لوگوں کی شرکت کے بے شمار طریقے رہے ہیں۔ شہریوں نے وندے ماترم کی اجتماعی گائیکی، ترنگا یاترا، مقابلوں، ثقافتی پروگراموں اور اجتماعات میں شرکت کے لیے ایک ساتھ آکر قومی جذبے کا اظہار کیا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں نے نوجوانوں کو قومی پرچم اور وندے ماترم کے بارے میں جاننے کی ترغیب دی ہے۔ برادریوں نے موسیقی، فن، رنگولی اور مقامی روایات کے ذریعے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ترنگا ان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔
گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ترنگے کے ساتھ سیلفی کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔ اب تک 8.24 کروڑ سے زیادہ ترنگا سیلفیاں اپ لوڈ کی جا چکی ہیں، جنہوں نے فخر کے لاکھوں انفرادی لمحات کو قومی جذبے کے ایک شاندار اجتماعی اظہار میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس سال سیلفی ڈاؤن لوڈ میں وندے ماترم کے بول اور دھن بھی شامل ہیں۔


گزشتہ پانچ برس کے دوران ہر گھر ترنگا ملک بھر میں عوامی شرکت اور فخر کے اظہار کی ایک بڑی مہم بن چکا ہے۔ ہر سال لوگوں نے ترنگے سے جڑنے کے نئے طریقے اپنائے ہیں اور 2026 میں اس شرکت کا دائرہ خاص طور پر وسیع اور پُرجوش نظر آیا ہے۔

پانچویں سال میں بھی لوگ ایک ساتھ آئے ہیں۔ اسکولوں، یونیورسٹیوں، ثقافتی تنظیموں، سرکاری شعبے کے اداروں، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی گروپوں، نوجوانوں کی تنظیموں، خود امدادی گروپوں اور برادریوں، سب نے اپنی اپنی توانائی کے ساتھ ان تقریبات میں جوش و خروش شامل کیا ہے۔
ہندوستان سے دنیا تک: سوریہ پتھ ترنگا
اس سال کی تقریبات کی ایک اہم خاصیت سوریہ پتھ ترنگا رہی، یہ ایک منفرد عالمی ریلے تھی، جس نے طلوع ہوتے سورج کے راستے کی پیروی کی۔ پندرہ اگست کی صبح سویرے سے مختلف ممالک میں ہندوستانی سفارتی مشنز اور مراکز نے مشرق سے مغرب کی جانب ترنگا لہرایا، جس سے دنیا بھر میں ایک علامتی ریلے کا منظر پیش ہوا۔ جیسے ہی دنیا کے ایک حصے میں سورج طلوع ہوا اور دوسرے حصے کی جانب بڑھا، قومی پرچم بھی اپنا سفر جاری رکھتا رہا، اور اپنے ساتھ ہندوستان کے اتحاد، فخر اور دنیا بھر میں مقیم ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں سے تعلق کا پیغام لے کر آگے بڑھتا رہا۔
سوریہ پتھ ترنگا کی کامیاب تکمیل نے ان تقریبات میں ایک عالمی رنگ شامل کیا اور ترنگے کے ساتھ ہندوستانی تارکینِ وطن کے دیرپا جذباتی تعلق کی عکاسی کی۔


https://www.pib.gov.in/PressReleaseDetail.aspx?PRID=2300056®=48&lang=1
صنعت، کاروباری اداروں اور نجی تنظیموں کی شرکت
جوش و خروش سرکاری اداروں سے کہیں آگے تک پھیل گیا ہے۔ ہندوستان کی صنعت، کاروباری برادری اور نجی تنظیمیں بھی تقریبات میں شرکت کے لیے آگے آئی ہیں۔
کارپوریٹ دفاتر اور کام کی جگہوں سے لے کر خوردہ مراکز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اجتماعی مقامات تک، کاروباری ادارے روزمرہ زندگی میں ترنگے کو شامل کرنے کے اپنے اپنے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ پرچم لہرانے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ تنظیمیں اپنے ملازمین، صارفین اور وسیع تر برادریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔
برانڈز، کارپوریٹ ادارے، خوردہ فروش، برقی تجارتی پلیٹ فارم، مہمان نوازی کے ادارے، بینک، نئے کاروباری ادارے اور پیشہ ورانہ تنظیمیں اپنے طبعی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو قومی پرچم کے ساتھ تقریبات منانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ترنگا پر مبنی کام کی جگہ کی سرگرمیوں، ملازمین کے پروگراموں، رنگولیوں، ثقافتی پیشکش، سیلفی پوائنٹس، موٹر سائیکل اور سائیکل ریلیوں، برادریوں تک رسائی اور ڈیجیٹل اقدامات نے عوامی شرکت کے احساس کو مزید تقویت دی ہے۔
فکّی، ایسوچیم اور سی آئی آئی جیسی صنعتی انجمنیں اور تنظیمیں، ملک بھر کے کاروباری اداروں اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر ان تقریبات میں اپنا تعاون دے رہی ہیں اور ترنگے کے جذبے کو ملازمین، صارفین، شراکت داروں اور برادریوں تک پہنچانے میں مدد کر رہی ہیں۔
بڑھتی ہوئی یہ شرکت ایک سادہ لیکن طاقتور حقیقت کی عکاسی کرتی ہے: ترنگا کسی ایک ادارے یا شعبے تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کا ہے۔

پوری قوم کا مشترکہ جشن
جیسے جیسے ہندوستان اپنا 80واں یومِ آزادی منا رہا ہے، ہر گھر ترنگا کا پیغام روزمرہ زندگی میں مزید نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ چھوٹے سے چھوٹے گاؤں سے لے کر بڑے سے بڑے شہر تک، کلاس رومز اور کام کی جگہوں سے لے کر عوامی مقامات اور گھروں تک، قومی پرچم اتحاد، فخر، قربانی اور امید کے مشترکہ اظہار کی علامت بن گیا ہے۔

ترنگے اور وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا ایک ساتھ آنا اس سال کی تقریبات کو ایک خصوصی رنگ عطا کرتا ہے، جس میں تاریخ، ورثہ، حب الوطنی اور عوامی شرکت ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں۔
یہ ایک ایسی تقریب ہے جس میں ہر شخص ترنگا لہرا کر، وندے ماترم گا کر، یاترا میں شامل ہو کر، رنگولی بنا کر، سیلفی لے کر یا محض قومی پرچم کو لہراتے ہوئے فخر کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے لیے ایک جگہ تلاش کر سکتا ہے۔
ہر گھر ترنگا کے لیے نوڈل وزارت، وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے کہا،
’’ہر گھر ترنگا قومی پرچم کے لیے عوام کی محبت کا ایک طاقتور اظہار بن چکا ہے، جو ترنگے کو گھروں تک اور حب الوطنی کے جذبے کو روزمرہ زندگی تک لے آیا ہے۔ اس سال، جب ہم وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، ترنگا ہمارے مشترکہ فخر، اتحاد اور قوم سے عقیدت کی ایک اور بھی گہری علامت بن گیا ہے۔ گاؤں سے شہروں تک اور ہندوستان سے دنیا تک، ہر ترنگا ہمیں اپنے لوگوں کی اجتماعی طاقت اور بھارت سے ہماری لازوال محبت کی یاد دلاتا ہے۔‘‘

ہر گھر ترنگا کے پانچویں سال نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ جب لوگ قومی پرچم کے گرد متحد ہوتے ہیں تو ترنگا لہرانے کا ایک سادہ سا عمل قومی اتحاد کے ایک طاقتور اظہار میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
اور اس سال، جب وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہو رہے ہیں، وہ الفاظ جنہوں نے مجاہدین آزادی کی نسلوں کو تحریک دی، آج بھی ہندوستان اور دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔
اس سال ہر گھر ترنگا مہم 17 اگست تک جاری رہے گی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.2212
(रिलीज़ आईडी: 2300510)
आगंतुक पटल : 4