سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ٹھیکے پر صفائی کے کام سے خود کے روزگار تک: سووچھتا اُدیمی یوجنا نے ستیش کمار کے معاشی خودمختاری کی جانب سفر میں کیسے مدد کی
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 3:53PM by PIB Delhi
ٹھیکے پر صفائی کے کام سے وابستہ صفائی کارکنوں کے لیے محدود آمدنی اور مشینی آلات تک رسائی نہ ہونا ، ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بڑی رکاوٹیں پیدا کر سکتا ہے۔ بروقت مالی مدد اور مشینی سہولیات تک رسائی صفائی کارکنوں کو خود کا روزگار اختیار کرنے اور زیادہ معاشی استحکام حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر سکتی ہے۔
نمستے اسکیم کے سووچھتا اُدیمی یوجنا (ایس یو وائی) جزو کے تحت فراہم کی جانے والی مالی معاونت کس طرح روزگار میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے، اس کی ایک مثال اتر پردیش کے غازی آباد کے صاحب آباد کے 54 سالہ صفائی کارکن جناب ستیش کمار ہیں، جو ٹھیکے پر صفائی کا کام کرنے سے خود کا روزگار اختیار کرتے ہوئے سیور سکشن مشین کے مالک اور آپریٹر بن گئے۔
اس اسکیم کے تحت مدد حاصل کرنے سے پہلے ستیش کمار ٹھیکے پر صفائی کارکن کے طور پر کام کرتے تھے اور تقریباً 13,000 سے 15,000 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ سخت محنت اور لگن کے باوجود ، ان کی آمدنی اتنی نہیں تھی کہ وہ اپنے خاندان کی گھریلو ضروریات پوری کرنے، بچت کرنے اور طویل مدتی مالی تحفظ حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔
اگرچہ انہوں نے ہائر سیکنڈری اسکول کی تعلیم مکمل کر رکھی تھی، تاہم ان کے لیے روزگار کے مواقع محدود رہے۔ مالی مشکلات کے باعث وہ اپنے طور پر صفائی کے لیے مشینی آلات خریدنے سے بھی قاصر تھے۔ ٹھیکے پر کام کرنے پر ، ان کا انحصار ان کی آمدنی بڑھانے کی صلاحیت کو محدود کرتا تھا اور ان کے لیے اپنے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا مشکل تھا۔
ستیش کمار کی خواہش تھی کہ ان کے پاس ایک گاڑی اور صفائی کی مشین ہو، تاکہ وہ خود کا روزگار اختیار کر سکیں، اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں اور اپنے کنبے کے لیے زیادہ محفوظ مستقبل فراہم کر سکیں۔ مالی خود کفالت حاصل کرنا اور آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ قائم کرنا ان کی اہم خواہشات میں شامل تھا۔
ستیش کمار کو غازی آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک بیداری کیمپ کے دوران نمستے اسکیم کے سووچھتا اُدیمی یوجنا (ایس یو وائی) جزو کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں، جو ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ اس کیمپ میں صفائی کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے مشینی صفائی کے آلات حاصل کرنے کے لیے دستیاب مالی معاونت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
اسکیم کے فوائد کو سمجھنے کے بعد، انہوں نے مالی معاونت کے لیے درخواست دی اور کینرا بینک سے 5.91 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا، ساتھ ہی نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ (این ایس کے ایف ڈی سی) سے 3.64 لاکھ روپے کی پیشگی سرمایہ سبسڈی بھی حاصل کی۔ اس مالی معاونت سے انہوں نے کامیابی کے ساتھ سیور سکشن مشین خریدی۔ اس منصوبے کی کل لاگت 9.55 لاکھ روپے تھی۔

اس مالی معاونت نے ستیش کمار کو ٹھیکے پر ملازمت سے خود کے روزگار کی جانب منتقل ہونے میں مدد دی۔ آج وہ اپنی سیور سکشن مشین چلاتے ہیں اور تقریباً 50,000 روپے ماہانہ کماتے ہیں۔ ای ایم آئی کی ادائیگی، ایندھن اور دیکھ بھال سمیت دیگر اخراجات پورے کرنے کے بعد وہ تقریباً 25,000 روپے ماہانہ بچا پاتے ہیں۔
اس اقدام سے ، ان کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اپنے کنبے کی کفالت کرنے کی ان کی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔ خود کا روزگار اختیار کرنے سے انہیں آمدنی کا ایک زیادہ مستحکم ذریعہ حاصل ہوا ہے، جب کہ وہ صفائی کی اپنی خدمات کا کاروبار قائم کرنے اور اسے خود چلانے کی اپنی دیرینہ خواہش بھی پوری کر رہے ہیں۔
اپنے روزگار میں بہتری کے ساتھ، ستیش کمار نے زیادہ مالی استحکام اور بہتر معیارِ زندگی حاصل کیا ہے۔ ان کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ مالی معاونت اور مشینی صفائی کے آلات تک رسائی صفائی کارکنوں کے لیے اپنا کاروبار شروع کرنے اور پائیدار روزگار کی جانب بڑھنے کے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔
اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ستیش کمار نے کہا کہ ’’ ایس یو وائی کے تحت ملنے والی معاونت نے مجھے مشینی صفائی کی مشین رکھنے اور خود کم روزگار اختیار کرنے کا اپنا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کی۔ آج میرے پاس آمدنی کا ایک زیادہ مستحکم ذریعہ ہے اور میرے کنبے کے لیے زیادہ مالی تحفظ بھی ہے ۔ ‘‘
ستیش کمار کا سفر ، اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ سووچھتا اُدیمی یوجنا کے تحت بروقت مالی معاونت صفائی کارکنوں کو معاشی مشکلات پر قابو پانے اور خود کے روزگار کی جانب بڑھنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔ ان کا سفر عزم، کاروباری جذبے اور پائیدار روزگار کے لیے مشینی سہولیات اور مالی معاونت تک رسائی کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
******
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 2227
(रिलीज़ आईडी: 2300481)
आगंतुक पटल : 10