شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات و پروگرام کےنفاذ کی وزارت کی نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی نے ’ہر گھر ترنگا مہم‘ جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 9:17PM by PIB Delhi
وندے ماترم کے 150ویں سال کی یاد میں اور ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کے تحت شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) کی نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی(این ایس ایس ٹی اے) کے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس(آئی ایس ایس) کے 2026 بیچ کے زیرِ تربیت افسران اور افسران / عملے کی جانب سے بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ایک عظیم الشان ترنگا یاترا نکالی گئی۔
تقریب کے آغاز میں وندے ماترم کا مکمل ورژن گایا گیا۔ ترنگا یاترا کو روانہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز جناب آر. راجیش نے زور دیا کہ وندے ماترم کے جذبے کو حقیقی معنوں میں اپنانے اور ہمارے آزادی کے متوالوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ بھارت ماتا کے لیے وقف ہوکر طویل اوقات تک اپنے سرکاری فرائض پوری محنت، لگن اور دیانت داری سے انجام دیے جائیں۔
ترنگا یاترا میں این ایس ایس ٹی اے کے تمام افسران، کنٹریکٹ پر تعینات عملے اور دیگر اہلکاروں نے پُرجوش انداز میں شرکت کی اور یاترا کا حصہ بنے۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے حب الوطنی پر مبنی نعروں سے پورا ماحول گونجتا رہا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کی اجتماعی پیش کش کے ساتھ ہوا۔

8AHJ.jpeg)
AK34.jpeg)
ZPMV.jpeg)
1SEY.jpeg)
*****
ش ح۔ ک ح۔ ش ب ن
U.No. 2149
(रिलीज़ आईडी: 2299841)
आगंतुक पटल : 7