کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
کیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ نے یومِ آزادی سے قبل ہر گھر ترنگا مہم کا جشن منایا
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 6:37PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے تحت کیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ (ڈی سی پی سی) نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں یومِ آزادی کی آمد کے موقع پر ”ہر گھر ترنگا“ مہم فخر سے منائی، جس میں قومی تعمیر کے لیے وطن پرستی، اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کی تجدید کی گئی۔

اس تقریب کی قیادت جناب تیج ویر سنگھ، سیکریٹری، کیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ (ڈی سی پی سی) نے کی، جنھوں نے محکمہ کے سینئر افسران اور اہلکاران کے ساتھ مل کر آزادی کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بھارت کے اتحاد اور ترقی کے جذبے کو سلام کیا۔
ڈی سی پی سی کے سیکریٹری نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کو قومی اتحاد، خوشحالی اور جامع ترقی کے لیے نئے عزم کے ساتھ منائیں۔
انھوں نے اس سال کی اہمیت کو اجاگر کیا جب قوم قومی گیت ”وندے ماترم“ کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد منا رہی ہے، اور ہر گھر ترنگا مہم کے تحت سب سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں، جس سے قومی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید ہو۔

جشن میں ایک گروپ فوٹوگراف اور مقررہ سیلفی پوائنٹ پر سیلفیز شامل تھیں، جو ترنگے اور قوم کے جمہوری اقدار میں اجتماعی فخر کی علامت ہیں۔
اس تقریب میں جناب دیپنکر آرون، جوائنٹ سیکریٹری کیمیکل ڈوژن، ڈاکٹر جی وینکٹیش، جوائنٹ سیکریٹری پیٹروکیمیکل ڈوژن، جناب منوج سیتھی، جوائنٹ سیکریٹری اور مالیاتی مشیر، محترمہ دیویا پرمر، اقتصادی مشیر اور محکمہ کے دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔
ہر گھر ترنگا مہم کا مشاہدہ تمام فیلڈ آفسوں، خود مختار اداروں اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹروکیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سائپٹ) کے تحت کام کرنے والے اداروں میں بھی کیا گیا، جس سے محکمہ کے اداروں کی قومی تحریک منانے میں وسیع شرکت کی عکاسی ہوتی ہے۔
ہر گھر ترنگا جشن کے حصے کے طور پر، سائپٹ کے مختلف کیمپسوں اور محکمہ کے تحت دیگر خود مختار اداروں میں ترنگا ریلیاں منعقد کی گئیں۔

ان تقریباًًت کے دوران معززین، افسران اور شرکا نے ”وندے ماترم“ کی ایک مشترکہ پیش کش میں بھی حصہ لیا، جس سے وطن پرستی اور قومی فخر کے جذبے کو تقویت ملی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2122
(रिलीज़ आईडी: 2299657)
आगंतुक पटल : 10