کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے اور حکومتِ تریپورہ کی جانب سے عالمی مارکیٹ کے روابط کو وسعت دینے کے لیے بین الاقوامی اورگینک بائیر-سیلر میٹ کا انعقاد


تریپورہ میں اورگینک تجارت کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے عالمی خریدار، برآمدکار اور کسان یکجا ہوئے

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 2:05PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت کام کرنے والی زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمداتی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے تریپورہ کی نامیاتی کاشت کی ترقی سے متعلق ریاستی ایجنسی (ٹی ایس او ایف ڈی اے) اور حکومتِ تریپورہ کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمےکے تعاون سے اگرتلہ میں ایک بین الاقوامی اورگینک بائیر-سیلر میٹ کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ریاست کے اورگینک پیداکاروں، زرعی پیداواری تنظیموں، برآمدکاروں اور بین الاقوامی خریداروں کو نئے تجارتی مواقع کا جائزہ لینے اور طویل مدتی مارکیٹ کے روابط قائم کرنے کے لیے ایک براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اس پروگرام میں تقریباً 200 شرکاء نے حصہ لیا، جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جرمنی، اٹلی، یونان اور ارجنٹینا جیسے ممالک کے 20 سے زائد بین الاقوامی خریدار، 27 برآمد کار، 22 ایف پی او/ایف پی سی کی نمائندگی کرنے والے 96 کسان اور مختلف سرکاری محکموں کے حکام شامل تھے۔ اس متنوع شرکت نے کسانوں، پیداکار تنظیموں، برآمدکاروں، سرکاری اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس سے سورسنگ کے مواقع، مارکیٹ کی ضروریات اور ممکنہ تجارتی تعلقات پر تبادلۂ خیال کو آسان بنایا گیا۔

اس تقریب میں 12 متحرک انداز میں تیار کیے گئے اسٹالز شامل تھے جن میں تریپورہ کی متنوع اورگینک اور قدرتی پیداوار کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، جن میں کوئین پائن ایپل (انناس)، جی آئی ٹیگ شدہ کالی کھاسا چاول، اورگینک ادرک اور ہلدی، کالے تل، کٹھل، خوشبودار لیموں اور دیگر تازہ اور نایاب اورگینک مصنوعات شامل تھیں۔ ان اسٹالز نے بین الاقوامی خریداروں کو پروڈکٹ ڈسپلے، پیداکاروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت اور ممکنہ سورسنگ و تجارتی مواقع پر تبادلۂ خیال کے ذریعے تریپورہ کی منفرد زرعی پیشکشوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

بین الاقوامی اورگینک بائیر-سیلر میٹ نے عالمی بازاروں میں ریاست کی اورگینک شناخت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تریپورہ کے اورگینک پیداکاروں اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان نتیجہ خیز تجارتی شراکت داری کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے نئے تجارتی تعلقات قائم ہوں گے، طویل مدتی سورسنگ شراکت داریوں کو فروغ ملے گا اور کسانوں کے لیے مارکیٹ تک بہتر رسائی اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس تقریب کو حکومتِ تریپورہ کے وزیر زراعت جناب رتن لال ناتھ نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔ آئی اے ایس، سکریٹری زراعت و باغبانی، حکومتِ تریپورہ جناب اپوروا رائے، آئی ایف او اے ایم اورگینکس ایشیا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ جینیفر چنگ اور اے پی ای ڈے اے کے سینئر حکام نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اورگینک شعبے کو مضبوط بنانے اور اورگینک پیداکاروں کے لیے مارکیٹ کے مواقع کو وسعت دینے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیرِ زراعت جناب رتن لال ناتھ نے تریپورہ کی اورگینک مصنوعات کو بین الاقوامی بازاروں میں فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور اورگینک کسانوں و پروڈیوسر گروپس کے لیے مارکیٹ کے روابط کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’تریپورہ کے کسان معیاری اورگینک مصنوعات تیار کر رہے ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی بازاروں میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے کسانوں اور ایف پی او کو براہِ راست بین الاقوامی خریداروں سے جوڑنے سے مارکیٹ تک بہتر رسائی اور آمدنی کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ حکومتِ تریپورہ ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی جو اورگینک کاشت کو مضبوط بنائیں اور ہمارے کسانوں کو عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائیں۔‘‘

اس تقریب میں وزیرِ زراعت کی جانب سے اورگینک کسانوں کی ریاست کی اورگینک زرعی تحریک میں ان کی خدمات اور پائیدار زرعی ویلیو چینز بنانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں ان کی پذیرائی اور عزت افزائی بھی کی گئی۔

اے پی ای ڈی اے سرٹیفکیشن سپورٹ، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مارکیٹ کے فروغ اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ روابط کے ذریعے بھارت کے اورگینک برآمدی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں، ایف پی او، برآمد کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ تریپورہ میں یہ اقدامات بھارت کی نامیاتی مصنوعات کے عالمی دائرہ کار کو وسعت دینے اور شمال مشرقی خطے کے کسانوں کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی ان مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔

***

ش ح ۔ک ح۔م الف

U. No. 2086


(रिलीज़ आईडी: 2299412) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Tamil