سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: اعلیٰ تعلیم کے لیے انسپا ئر-ایس ایچ ای اسکالرشپ

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 3:48PM by PIB Delhi

حکومت نے اپنی اہم انسپا ئر-ایس ایچ ای (اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ) اسکیم کو ختم نہیں کیا ہے۔ اس اسکیم کو اس وقت مزید بہتر بنانے کے لیے ازسرِنو تشکیل دیا جا رہا ہے، تاکہ اس کے مقاصد کو مزید مضبوط کیا جا سکے، اس کے نفاذ کے طریقۂ کار کو بہتر بنایا جا سکے اور اسے سائنس کی تعلیم و تحقیق میں ابھرتی ہوئی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اسکیم کے آغاز سے اب تک ریاست کے لحاظ سےتقسیم کی گئی اسکالرشپ کی مجموعی رقم اور اس سے مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں

مستفید ہونے والے طلباء

تقسیم کی گئی رقم(کروڑ میں روپے)

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

02

0.06

2

آندھرا پردیش

1059

14.82

3

آسام

1043

23.66

4

بہار

3136

48.39

5

چنڈی گڑھ

1290

13.91

6

چھتیس گڑھ

2531

53.13

7

دہلی

670

28.71

8

گوا

37

0.97

9

گجرات

1045

24.23

10

ہریانہ

2044

42.34

11

ہماچل پردیش

2219

42.16

12

جموں و کشمیر

251

6.03

13

جھارکھنڈ

451

9.83

14

کرناٹک

26164

157.37

15

کیرالہ

5393

108.22

16

مدھیہ پردیش

7795

133.75

17

مہاراشٹر

5487

103.22

18

منی پور

1452

21.62

19

میگھالیہ

319

5.38

20

میزورم

39

0.59

21

ناگالینڈ

156

2.86

22

اڈیشہ

2385

35.35

23

پنجاب

859

20.17

24

پڈوچیری

13

0.25

25

راجستھان

23467

472.57

26

سکم

1

0.018

27

تمل ناڈو

384

6.51

28

تلنگانہ

269

6.32

29

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

2

0.02

30

تریپورہ

18

0.74

31

اتر پردیش

60263

916.64

32

اتراکھنڈ

6554

131.31

33

مغربی بنگال

15958

353.00

مجموعی تعداد

136298

2784.15

حکومت بیرون ملک سائنسی تحقیق کرنے والے بھارتی طلبہ کی مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے ذریعے معاونت  فراہم کرتی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کی انسپا ئر-ایس ایچ ای رہنمائی گرانٹ کے تحت اب تک 271 اسکالر بیرون ملک موسم گرما کے تحقیقی رہنمائی منصوبے کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔واٹر ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ انوویشن (واری) فیلوشپ، جسے ڈی ایس ٹی نے انڈو-یو ایس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فورم (آئی یو ایس ایس ٹی ایف) کے تعاون سے نافذ کیا ہے، نوجوان محققین کو امریکہ کے معروف اداروں میں پانی سے متعلق جدید تحقیق کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کے تحت دو مراحل میں 63 شرکا، جن میں 43 انٹرنز اور 20 فیلو شامل ہیں، کو معاونت فراہم کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ، سماجی انصاف و تفویض اختیار کی وزارت کی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت بینچ مارک معذوری کے حامل اہل افراد کو بیرون ملک جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں، بشمول سائنسی تحقیق کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 55 مستفیدین نے بیرونِ ملک پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی ہے۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ م م ع –ص ج

U-2077


(रिलीज़ आईडी: 2299311) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil