سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سی ایس آئی آر کے نظم و نسق اور تحقیق کو مضبوط بنانا

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 3:49PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر نے اپنی ذیلی تجربہ گاہوں، تعلیمی اداروں، صنعت اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی تجارتی سطح پر پیش رفت کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے ادارہ جاتی طریقۂ کار قائم کیے ہیں۔ سی ایس آئی آر اپنی ذیلی تجربہ گاہوں اور اداروں کے ذریعے باہمی دلچسپی اور ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والی مہارت کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کے لیے تعلیمی اداروں اور صنعت کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔صنعت کے ساتھ روابط کو آسان بنانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ٹیکنالوجیز کے لائسنس کے اجرا، معاہداتی تحقیق، مشاورتی خدمات، مشترکہ تحقیق و ترقی اور سی ایس آئی آر کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو اپنانے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تجربہ گاہوں کی سطح کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر کے صدر دفتر میں بھی خصوصی کاروباری ترقیاتی گروپ (بی ڈی جی) فعال ہیں۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تجارتی سطح پر فروغ کی سرگرمیوں کو ایک منظم طریقۂ کار کے ذریعے معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس میں صنعتی شراکت داروں کی نشاندہی، ٹیکنالوجی کے لائسنس کے معاہدوں پر عمل درآمد، دانشورانہ ملکیت کا انتظام، ٹیکنالوجی کو اپنانے کے دوران تکنیکی معاونت اور ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بعد معاونت شامل ہے۔سی ایس آئی آر کی تجربہ گاہیں ٹیکنالوجی کے عملی مظاہروں، صنعت کے ساتھ تبادلۂ خیال، خریدار و فروخت کنندگان کی میٹنگوں، ٹیکنالوجی کی نمائشوں، اسٹارٹ اَپ کانکلیو، اختراعی ورکشاپس اور قومی و بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے صنعت کے ساتھ مسلسل روابط برقرار رکھتی ہیں، تاکہ صنعت تک رسائی کو وسعت دی جا سکے اور ٹیکنالوجیز کو تجارتی سطح پر متعارف کرانے میں سہولت فراہم ہو۔اس کے علاوہ، سی ایس آئی آر کی منتخب تجربہ گاہوں میں قائم کیے گئے انکیوبیشن مراکز  اختراع پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ ان مراکز میں خصوصی تحقیق و ترقی کے بنیادی ڈھانچے، نمونے تیار کرنے اور آزمائشی پیمانے پر پیداوار کی سہولیات، جدید تجزیاتی و جانچ کے آلات، سائنسی و تکنیکی رہنمائی، مشاورتی خدمات، دانشورانہ ملکیت سے متعلق سہولت کاری، صلاحیت سازی، کاروباری سرگرمیوں کے لیے معاونت اور سرمایہ کاروں، صنعت اور اختراع سے وابستہ دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ روابط کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔یہ تمام اقدامات تحقیقی نتائج کو تجارتی طور پر قابلِ عمل ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں تبدیل کرنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔

حکومت قومی تحقیقی اداروں کے کام کاج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل عالمی سطح پر رائج بہترین طریقۂ کار کا جائزہ لیتی ہے اور جہاں مناسب سمجھا جائے، تحقیق اور اختراع کے سرکردہ نظاموں میں اختیار کیے جانے والے مؤثر طریقوں سے استفادہ کرتی ہے۔

سی ایس آئی آر مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور تجارتی سطح پر متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، سرکاری شعبے کے اداروں، صنعت، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ تحقیقی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، لائسنس کے معاہدوں، آزمائشی مظاہروں، مشاورتی خدمات اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے فعال طور پر تعاون کرتا ہے۔ سی ایس آئی آر کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو متعلقہ صارف ادارے اپنی عملی ضروریات اور تکنیکی و تجارتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپناتے ہیں۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح۔ م م ع –ص ج

U-2076


(रिलीज़ आईडी: 2299300) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil