سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ کے درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے دیہات میں اسمارٹ کلاس رومز کے ذریعے تعلیم میں تبدیلی: ڈیجیٹل تعلیمی اقدام
प्रविष्टि तिथि:
13 AUG 2026 8:02PM by PIB Delhi
پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودیا یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی) کے تحت ضلع کٹھوعہ نے درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے دیہات میں واقع سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کرکے دیہی اور سرحدی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت کی ہے۔
سال 2022-23 کے دوران پی ایم-اے جے اے وائی کے تحت درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے دیہات کے مختلف سرکاری اسکولوں میں مجموعی طور پر سات اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے گئے۔ ان میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع چک چبا اور چک ناتھل کے دیہات اور ضلع کے انتہائی دور افتادہ سب ڈویژن بنی میں واقع سندھی گاؤں بھی شامل ہیں۔
ہر اسمارٹ کلاس روم میں انٹرایکٹو ٹچ پینلز کی تنصیب، طلبہ کے لیے فرنیچر کی فراہمی اور بچوں کے لیے موزوں دیواری مصوری اور بجلی کی فراہمی سمیت ضروری سول ورک کرایا گیا۔

اس کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، اسی جزو کے تحت سال 2023-24 میں مزید چار اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے گئے۔ اس کے علاوہ سال 2025-26 میں مزید تین اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے گئے، جس سے ضلع میں ڈیجیٹل تعلیم کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا۔
اسمارٹ کلاس رومز کے قیام سے دیہی اور دور دراز علاقوں کے طلبہ کے مجموعی تعلیمی تجربے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جدید تدریسی آلات، آڈیو ویژول مواد اور عملی تعلیم کی سہولت، جو پہلے صرف مہنگے نجی اسکولوں تک محدود تھی، اب دور افتادہ دیہات کے سرکاری اسکولوں تک بھی پہنچ گئی ہے، جہاں طلبہ کو بیرونی دنیا سے محدود واقفیت حاصل تھی۔
بہت سے طلبہ کے لیے جدید ڈیجیٹل تعلیم، جو کبھی ایک دور کا خواب محسوس ہوتی تھی، اب حقیقت بن چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں کلاس روم میں طلبہ کی دلچسپی اور شرکت، تصورات کی بہتر تفہیم اور تعلیمی نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U :2063 )
(रिलीज़ आईडी: 2299248)
आगंतुक पटल : 4