وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی ورثے تک ڈیجیٹل رسائی

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:25PM by PIB Delhi

مارچ 2026 میں شروع کیے گئے جدید بھارتی ثقافت پورٹل (آئی سی پی) ورژن 2.0 کے ذریعے بھارت کے ثقافتی ورثے تک ڈیجیٹل رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ جدید پورٹل کو جدید، قابلِ توسیع اور محفوظ ڈھانچے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، تاکہ بھارت کے ثقافتی وسائل تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جا سکے۔ اہم بہتریوں میں تلاش کی بہتر سہولت، کثیر لسانی معاونت، صارف کے بہتر انٹرفیس اور تجربے، پروگریسو ویب ایپلی کیشن (پی ڈبلیو اے) کی سہولت، مصنوعی ذہانت سے فعال چیٹ بوٹ اور وزارتِ ثقافت کے ثقافتی اداروں کے ساتھ انضمام شامل ہیں۔

پورٹل پر رسائی، کثیر لسانی دستیابی، صارف انٹرفیس، عوامی شمولیت اور ڈیجیٹل مواد کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. جدید اور صارف دوست انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے، جس میں نیویگیشن اور رسائی کی سہولت کو بہتر بنایا گیا ہے۔
  2. بھاشینی پلیٹ فارم کے انضمام کے ذریعے 22 بھارتی زبانوں میں مواد دستیاب کرایا گیا ہے۔
  3. مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ بھارتی متعارف کرایا گیا ہے، جو ذہین تلاش، مواد کی دریافت اور کثیر لسانی تعامل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
  4. ثقافتی وسائل کی مؤثر تلاش کے لیے جدید سرچ اور فلٹرنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
  5. پورٹل کو پروگریسو ویب ایپلی کیشن (پی ڈبلیو اے) کے طور پر تیار کیا گیا ہے، تاکہ ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل آلات پر رسائی ممکن ہو۔
  6. بہتر کارکردگی، وسعت پذیری اور تحفظ کے لیے ری ایکٹ اور ڈروپل 10 پر مبنی علیحدہ ڈھانچہ اختیار کیا گیا ہے۔
  7. عوامی شمولیت کو بڑھانے کے لیے نئے موضوعاتی حصے اور منتخب ثقافتی مجموعے شامل کیے گئے ہیں۔

بھارتی ثقافت پورٹل نے معیاری میٹا ڈیٹا کے تبادلے، ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) اور ادارہ جاتی شمولیت کے ذریعے ثقافتی اداروں کو پورٹل سے مربوط کرنے کا طریقۂ کار قائم کیا ہے۔ یہ پورٹل وزارتِ ثقافت اور اس کے شراکت دار اداروں کے تحت عجائب گھروں، لائبریریوں، محفوظ دستاویزاتی ذخیروں اور دیگر ثقافتی اداروں سے ڈیجیٹل وسائل جمع کرکے ایک متحدہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

جدید پورٹل کا مقصد درج ذیل طریقوں سے بھارت کے ثقافتی ورثے تک وسیع تر عوامی رسائی اور اس کے تحفظ کو فروغ دینا ہے:

  1. متعدد اداروں کے ثقافتی وسائل تک رسائی کے لیے ایک واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا۔
  2. جدید تلاش، میٹا ڈیٹا پر مبنی دریافت اور ڈیجیٹل مجموعوں تک رسائی کے ذریعے تحقیق میں سہولت فراہم کرنا۔
  3. مستند ثقافتی معلومات کے ذریعے طلبہ، محققین، اساتذہ اور عام لوگوں کی معاونت کرنا۔
  4. عجائب گھروں، یادگاروں، مخطوطات، فن پاروں اور ثقافتی ورثے کے مجموعوں کے ورچوئل طریقے سے جائزے کی سہولت فراہم کرنا۔
  5. منتخب موضوعاتی مواد کے ذریعے بھارت کے مادی اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا۔
  6. ثقافتی وسائل کے طویل مدتی ڈیجیٹل تحفظ اور رسائی کو مضبوط بنانا۔
  7. کثیر لسانی رسائی اور بہتر ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے عوام کی وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  8. ویب سائٹ پوری دنیا میں قابلِ رسائی ہے اور ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل فون سمیت تمام اسکرین سائز کے لیے موزوں ہے۔

یہ معلومات ثقافت و سیاحت  کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

*****

 

ش  ح۔ک ح - ف ر

Uno-2028                                                                                                                                               


(रिलीज़ आईडी: 2299024) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी