وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یادگاری مقامات کا تحفظ

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:26PM by PIB Delhi

ملک میں مجموعی طور پر 3,688 قدیم یادگاریں اور آثارقدیمہ کے مقامات و باقیات قومی اہمیت کے حامل قرار دیے گئے ہیں، جن میں سے 414 یادگاروں اور مقامات پر تجاوزات کی اطلاع ملی ہے۔ ریاست وار تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے ان مشاہدات کا نوٹس لیا ہے۔ قدیم یادگاروں اور آثارقدیمہ کے مقامات و باقیات ایکٹ، 1958 (اے ایم اے ایس آر ایکٹ، 1958) کی دفعات کے تحت کسی یادگار کے تحفظ کے لیے اس اراضی کا حصول یا اس کی ملکیت حکومت کے پاس ہونا لازمی نہیں ہے، جس پر وہ یادگار واقع ہو۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کا بنیادی مقصد اے ایم اے ایس آر ایکٹ، 1958 اور اس کے تحت وضع کیے گئے قواعد، 1959 کی دفعات کے مطابق محفوظ یادگاروں کا تحفظ اور دیکھ بھال کرنا ہے۔ جہاں کہیں تجاوزات یا غیر مجاز سرگرمیوں کا پتہ چلتا ہے، وہاں اے ایم اے ایس آر ایکٹ، 1958 اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد کی متعلقہ دفعات کے مطابق مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔مزید برآں، یادگاروں کی حدود متعین کرنے کے لیے مقامی ریونیو حکام کے ساتھ مل کر مشترکہ سروے کیا جاتا ہے، تاکہ یادگاروں اور آثارقدیمہ کے مقامات کی محفوظ حدود کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے محفوظ یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کی حدود کا سروے، جغرافیائی حوالہ بندی اور ڈیجیٹلائزیشن مکمل کر لی ہے، اور ان حدود سے متعلق معلومات کو بھون پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ جہاں ضرورت ہوتی ہے، وہاں متعلقہ ریاستی حکومتوں اور ریونیو کے حکام کے ساتھ تال میل کرکے اس ڈیٹا کو ریاستی اراضی کے ریکارڈ کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

تجاوزات سے متاثرہ محفوظ یادگاروں اور علاقوں (مقامات) کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقے کا نام

تجاوزات کے زیرقبضہ یادگاروں اور مقامات کی تعداد

  1.  

آندھرا پردیش

01

  1.  

اروناچل پردیش

01

  1.  

آسام

12

  1.  

بہار

13

  1.  

چھتیس گڑھ

12

  1.  

دمن اور دیو (یو ٹی)

01

  1.  

گوا

01

  1.  

گجرات

11

  1.  

ہریانہ

06

  1.  

ہماچل پردیش

03

  1.  

جموں و کشمیر (یو ٹی)

12

  1.  

کرناٹک

60

  1.  

مدھیہ پردیش

03

  1.  

مہاراشٹر

49

  1.  

این سی ٹی دہلی (یو ٹی)

14

  1.  

اڈیشہ

13

  1.  

پنجاب

03

  1.  

راجستھان

30

  1.  

سکم

01

  1.  

تلنگانہ

03

  1.  

تمل ناڈو

72

  1.  

تریپورہ

01

  1.  

اتر پردیش

78

  1.  

مغربی بنگال

15

 

کل

414

***

ش ح۔ ش آ۔ت ع

U-2029


(रिलीज़ आईडी: 2299017) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR