قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 1:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب جوئل اورام نے آج ایوان میں ایک بیان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت قبائلی طلبہ کو اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور مقامی فنون و ثقافت کے تحفظ کے لیے  ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)  اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ مردم شماری 2011 کے مطابق، ایسے قبائلی اکثریتی بلاکوں  میں ای ایم آر ایس قائم کیے جاتے ہیں جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ اور قبائلی افراد کی تعداد کم از کم 20,000 ہو۔ اب تک ملک بھر میں  728 ای ایم آر ایس  منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے  508 سرگرم عمل   ہیں۔ تعلیمی سال  2025-26  کے دوران ان اسکولوں میں  1,56,593 طلبہ  زیر تعلیم ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں  23 ای ایم آر ایس  منظور کیے گئے ہیں اور یہ تمام سرگرم عمل  ہیں، جہاں تعلیمی سال 2025-26 کے دوران  10,199 طلبہ  زیر تعلیم ہیں۔

 

ملک بھر کے ای ایم آر ایس میں تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے واسطے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید درسی معاون آلات سے لیس کلاس رومز، برج کورسز، تعلیمی کمزوری دور کرنے کے لیے اضافی کلاسز، سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریاں، مختلف تعلیمی وسائل سے مزین کتب خانے، کھیل کے میدان اور کھیلوں کا سامان، موسیقی، فنون اور کھیلوں جیسی غیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات، ڈیجیٹل تعلیم کے لیے اسمارٹ کلاس رومز، انٹرنیٹ سے منسلکہ کمپیوٹر لیبارٹریاں، نیز روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ملبوسات، آٹوموٹیو، اے آر/وی آر، مصنوعی ذہانت، جمالیاتی  تندرستی، زراعت، الیکٹرانکس اور خوردہ شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ہنرمندی کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام شامل ہیں۔

 

قبائلی ثقافت، زبان اور روایتی علم کا تحفظ اور فروغ  ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول اسکیم  کے بنیادی مقاصد کا لازمی حصہ ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ای ایم آر ایس میں  قبائلی گوشے  قائم کیے گئے ہیں، جہاں قبائلی برادریوں کی ثقافت، روایات، فنون، دستکاری اور وراثتوں کو پیش کیا جاتا اور محفوظ کیا جاتا ہے۔ طلبہ کو ملک کی مختلف قبائلی ثقافتوں اور روایات سے واقف ہونے، انہیں سمجھنے اور ان کی قدر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ثقافتی پروگرام، اجتماعات اور ورکشاپس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، ای ایم آر ایس میں  علاقائی زبانوں کے اساتذہ  بھرتی کیے جاتے ہیں، تاکہ طلبہ اپنی علاقائی زبانیں سیکھ سکیں اور ان کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

ریاست تلنگانہ میں ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت منظور شدہ اور فعال اسکولوں کی تفصیلات  ضمیمہ  میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ

مورخہ13.08.2026 کے لیے لوک سبھا کے ستارہ دار سوال نمبر  378 کے جواب کے حصہ(ڈی)  کے جواب سےمتعلق  ضمیمہ،جسے بجولی کلیتا میدھی اور محترمہ  ڈی کے ارونا کی طرف سے ایم آر ایس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

ریاست تلنگانہ میں ای ایم آر ایس کی  صورتحال

نمبر شمار

ضلع

بلاک/تعلقہ

مقام کی منظوری کا سال

فنکشن کا سال

تعمیراتی حالت

فنکشن کی حالت

طلبہ (اندراج)

26-2025

لڑکیاں (اندراج)

26-2025

کل  اندراج

26-2025

1

عادل آباد

اندراویلی

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

216

234

450

2

عادل آباد

نارنور

1997-98

1998-99

مکمل

فنکشنل

232

188

420

3

عادل آباد

اوٹنور

20-2019

20-2019

مکمل

فنکشنل

151

324

475

4

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

چرلا

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

214

222

436

5

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

ڈمپیٹا

2015-16

2017-18

مکمل

فنکشنل

145

309

454

6

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

ڈموگڈیم

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

223

222

445

7

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

گنڈالا

20-2019

20-2019

مکمل

فنکشنل

143

272

415

8

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

ملکالاپلی

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

219

217

436

9

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

پلوانچہ

2017-18

2018-19

مکمل

فنکشنل

148

302

450

10

بھدرادری کوٹھاگوڈیم

ٹیکولاپلے

2018-19

20-2019

مکمل

فنکشنل

303

142

445

11

کاماریڈی

گندھاری

1998-99

1998-99

مکمل

فنکشنل

308

134

442

12

کھمم

سنگارینی

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

220

210

430

13

کومارم بھیم آصف آباد

سرپور

2018-19

20-2019

مکمل

فنکشنل

315

139

454

14

محبوب آباد

بیارام

20-2019

20-2019

مکمل

فنکشنل

144

299

443

15

محبوب آباد

گڈور

21-2020

21-2020

جاری ہے۔

فنکشنل

197

194

391

16

محبوب آباد

کوٹھا گوڈیم

21-2020

21-2020

مکمل

فنکشنل

228

214

442

17

محبوب آباد

کوراوی

1997-98

1998-99

مکمل

فنکشنل

147

323

470

18

محبوب آباد

کوراوی

2014-15

2015-16

مکمل

فنکشنل

149

310

459

19

محبوب نگر

بالا نگر

1997-98

1998-99

مکمل

فنکشنل

313

140

453

20

ناگرکرنول

جدچرلا

2017-18

2018-19

مکمل

فنکشنل

308

149

457

21

نظام آباد

اندلوائی

2015-16

2017-18

مکمل

فنکشنل

151

316

467

22

راجنا سرسیلہ

کوناراوپیٹ

2003-04

2004-05

مکمل

فنکشنل

331

92

423

23

راجنا سرسیلہ

یلیریڈیپیٹ

1998-99

1998-99

مکمل

فنکشنل

145

297

442

 

کل

4950

5249

10199

 

*******           

 

ش ح۔ م ش ع۔ ت ا

 (U: 2021)


(रिलीज़ आईडी: 2298993) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil