قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی صورتِ حال

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:10PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ قبائلی امورکی وزارت، قبائلی طلبہ کو ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور مقامی فنون و ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ مردم شماری 2011 کے مطابق، ای ایم آر ایس ان قبائلی اکثریتی بلاکس میں قائم کیے جاتے ہیں جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ اور قبائلی افراد کی تعداد کم از کم 20,000 ہو۔

اب تک ملک بھر میں 728 ای ایم آر ایس کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 508 فعال ہیں۔ مغربی بنگال میں 9 ای ایم آر ایس منظور کیے گئے ہیں اور یہ تمام فعال ہیں۔ علی پور دوار ضلع کے کسی بھی بلاک میں ای ایم آر ایس کے قیام کے لیے مقررہ معیار پورا نہیں ہوتا۔

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (نیسٹ)، جو وزارتِ قبائلی امور کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، ملک بھر میں ای ایم آر ایس اسکیم کے لیے مجموعی پالیسی رہنمائی، تعلیمی معاونت، نگرانی، صلاحیت سازی، بھرتی، طریقۂ کار کو یکساں بنانے اور اسکیم کے نفاذ کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیاں اپنے متعلقہ دائرۂ اختیار میں ای ایم آر ایس کے نفاذ، انتظام اور روزمرہ امور کی نگرانی کرتی ہیں۔ ضلع کلکٹر یا ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں ضلعی سطح کی ای ایم آر ایس کمیٹیاں مقامی سطح پر نگرانی کرتی ہیں اور نفاذ سے متعلق مقامی مسائل کو حل کرتی ہیں۔

مغربی بنگال میں ضلع وار منظور شدہ، فعال اور زیرِ تعمیر ای ایم آر ایس کی صورتِ حال ضمیمے میں دی گئی ہے۔

ضمیمہ

13.08.2026 کو جناب منوج تگّا کی جانب سے ’’مغربی بنگال میں ای ایم آر ایس کی صورتِ حال‘‘ کے حوالے سے پوچھے گئے لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 4238 کے جواب کے حصہ (الف) تا (ہ) میں مذکور ضمیمہ

مغربی بنگال میں ضلع وار منظور شدہ، فعال اور زیرِ تعمیر ای ایم آر ایس کی صورتِ حال

نمبر شمار

ضلع

بلاک/تعلقہ

کام کرنے کی حالت

تعمیراتی حالت

اندراج 26-2025

1

بنکورہ

کھترا

فنکشنل

مکمل

430

2

بیر بھوم

بولپور سری نکیتن

فنکشنل

مکمل

385

3

جنوبی دیناج پور

بنشیری

فنکشنل

مکمل

441

4

جلپائی گوڑی

ناگراکٹا

فنکشنل

مکمل

479

5

جھارگرام

جھارگرام

فنکشنل

مکمل

464

6

کالمپونگ

کالمپونگ

فنکشنل

جاری ہے۔

125

7

پسم بردھمان

کنکسا۔

فنکشنل

مکمل

414

8

پرولیا

بندوان

فنکشنل

ماقبل تعمیری مرحلے میں ہے

 

9

پرولیا

مانبازار۔ II

فنکشنل

مکمل

414

مجموعی تعداد

3152

*****

 (ش ح  ۔ ع ب ح۔م ذ)

U. No. 2017


(रिलीज़ आईडी: 2298933) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali