قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لداخ میں تعلیمی امداد اور وظائف کی اسکیمیں

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 2:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت کے اسکالرشپ  ڈویژن کی طرف سے  مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ سمیت ملک بھر  میں درج فہرست قبائل کی آبادیوں  میں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے درج ذیل جاری اسکالرشپ  اسکیمیں نافذکیاجا رہا ہے:

 1۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ (نویں اور دسویں جماعت)

 2۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (گیارہویں جماعت اور اس سے آگے)

 3۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی اسکالرشپ (اعلیٰ تعلیمی کورسز  کے لیے)

 4۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی قومی  فیلوشپ (این ایف ایس ٹی)

 5۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیےنیشنل اوورسیز  اسکالرشپ (این او ایس)

مندرجہ بالا فہرست میں  نمبر 1 اور 2  پر درج وظائف کی اسکیمیں مرکزی معاونت سے چلنے والی اسکیمیں ہیں اور ملک کی متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ پری میٹرک اسکالرشپ اورپوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے دونوں اسکیمیں کھلی نوعیت کی اسکیمیں  ہیں، جن کے تحت اہل طلبہ کی تعداد پر کسی حد کے بغیر تمام مستحق طلبہ کو وظائف دیے جاتے ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت نویں جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک کی تعلیم حاصل کرنے والے ایسے طلبہ تعلیمی وظائف کے اہل ہیں جن کے والدین کی سالانہ آمدنی  2.5 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔

درخواستیں ، ان کی جانچ پڑتال، مستحقین کا انتخاب اور وظیفے کی رقم کی تقسیم متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مطلوبہ دستاویزات و ضروری کارروائی کی تکمیل کا جائزہ لینے کے بعد قبائلی امور کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی حصے کی رقم جاری کرتی ہے۔ اس کے بعد متعلقہ ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ تمام اہلیت یافتہ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے بینک کھاتوں میں  براہِ راست  مالی فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی)  کے ذریعے وظیفے کی رقم منتقل کرتی ہیں۔

فہرست میں  نمبر 3 سے 5  پر درج وظایف کی اسکیمیں مرکزی شعبے کی اسکیمیں ہیں، جنہیں قبائلی امور کی وزارت براہِ راست نافذ کرتی ہیں۔ ان مرکزی شعبے کی اسکیموں کے تحت ریاستوں کے لحاظ سے  فنڈز مختص نہیں کیے جاتےہیں۔ درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی قومی فیلوشپ اور قومی  اسکالرشپ  اسکیم کے تحت رقم  براہِ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی)  کے ذریعے طلبہ/اداروں کو جاری کی جاتی ہے۔

درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے نیشنل اوور سیز اسکالرشپ اسکیم  وزارت خارجہ کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے اور بیرونِ ملک زیر تعلیم درج فہرست قبائل کے طلبہ کو متعلقہ سفارت خانوں کے ذریعے رقم جاری کی جاتی ہے۔ درج فہرست قبائل کے منتخب طلبہ/اداروں کو سفارت خانوں کی جانب سے کی جانے والی  ادائیگیوں سے متعلق وزارت خارجہ کی طرف سے پیش کردہ  واؤچرز/بلوں کی بنیاد پر قبائلی امور کی وزارت وزارت خارجہ کو وظائف کی رقم کی واپسی کرتی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ  لداخ  کے لیے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پانچوں اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اسکیم کے لحاظ سے مستفیدین کی تعداد اور جاری کیے جانے والی  فنڈ کی تفصیلات  ضمیمہ 1  میں دی گئی ہیں۔

 تاحال ایسی کوئی مخصوص جائزہ انجام  نہیں دیا گیا ہے۔

مالی سال  2026-27 سے مالی سال  2030-31  کے دوران تعلیمی شعبے سے متعلق وزارت کی اسکیموں کو جاری رکھنے کے اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیشن (ای ایف سی)  کی جانچ اور منظوری کا عمل فی الحال جاری ہے۔ اس عمل کے تحت دیگر امور کے علاوہ تعلیمی معاونت کا دائرہ وسیع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کی منظوری کے لیے اخراجات کے محکمے کو ای ایف سی کے مسودہ نوٹ پر غور کرنا ہے۔ مذکورہ ای ایف سی میں اس تجویز پر فیصلہ  متعلقہ اختیار یافتہ  اتھارٹی کی منظوری  سے مشروط ہوگا۔

وزارت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ وزارت کی مختلف اسکالر شپ  اسکیموں کے تحت اہل تمام قبائلی طلبہ کو  ملک بھر میں، بشمول مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ،  ان اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے۔ اس مقصد کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بروقت مشاورتی ہدایات اور احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ ان کے متعلقہ علاقوں میں ان اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جا سکے۔

ضمیمہ I

مرکزی مالی معاونت یافتہ  اسکیمیں

درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

رقم لاکھ روپے میں

مالی سال 2020-21

مالی سال 2021-22

مالی سال2022-23

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

421

10.81

1439

44.63

760

23.15

2283

69.21

1694

58.76

1394

50.00

نوٹ: مستفید ین کی تعداد  میں جدید  اور قدیم  دونوں طلبہ  شامل ہیں۔

درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

رقم لاکھ روپے میں

مالی سال  2020-21

مالی سال   2021-22

مالی سال  2022-23

مالی سال  2023-24

مالی سال  2024-25

مالی سال  2025-26

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

3055

857.79

8631

185.77

9619

2153.56

9413

2500.44

8847

2449.78

7618

2245.9

نوٹ: مستفید ین کی تعداد  میں جدید  اور قدیم  دونوں طلبہ  شامل ہیں ۔

مرکزی سیکٹر  کی اسکیمیں

درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی  قومی اسکالرشپ (اعلیٰ تعلیمی درجات )

رقم لاکھ روپے میںس

مالی سال 2021-22

مالی سال 2022-23

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں

 کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

71.49

58

86.39

42

127.41

97

133.44

83

75.74

71

نوٹ: مستفید ین کی تعداد  میں جدید  اور قدیم  دونوں طلبہ  شامل ہیں ۔

درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے نیشنل  فیلوشپ برائے اعلیٰ تعلیم(این ایف ایس ٹی)

رقم لاکھ روپے میں

مالی سال 2021-22

مالی سال 2022-23

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں

کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

140.41

35

181.76

49

367.41

55

290.31

53

257.75

58

نوٹ: مستفید ین کی تعداد  میں جدید  اور قدیم  دونوں طلبہ  شامل ہیں ۔

درج فہرست قبائل کے طلبہ  کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس)

رقم لاکھ روپے میں

مالی سال 2021-22

مالی سال 2022-23

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

جاری شدہ فنڈ

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

1.50

1

2.43

1

0.00

0

0.00

0

0.84

1

نوٹ: مستفید ین کی تعداد  میں جدید  اور قدیم  دونوں طلبہ  شامل ہیں ۔

***

ش ح۔ م ش ع۔ ت ا

 (U: 2010)


(रिलीज़ आईडी: 2298919) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी