وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: قبائلی اور کثیر لسانی علاقوں کے لیے مادری زبان میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آموزشی نظام

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 4:49PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کثیر لسانیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور تمام بھارتی زبانوں کے فروغ پر زور دیتی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد سے ہم آہنگ، بھارت سرکار نے بھارتی زبانوں پر تعلیم، تحفظ اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کوششوں کو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ (اے آئی/ایم ایل) ٹیکنالوجیز کو اپنا کر مزید تقویت ملی ہے، جس میں بھارتی زبانوں میں بڑے لسانی ماڈلز، ترجمے کے آلات اور زبان سے چلنے والی ڈیجیٹل خدمات کی ترقی شامل ہے۔

بھارت سرکار نے بھارت جین پروجیکٹ شروع کیا ہے، جو ایک کثیر ماڈل بڑا لسانی ماڈل (ایل ایل ایم) ہے جس کا مقصد موثر اور جامع اے آئی حل تیار کرنا ہے جو تمام 22 شیڈولڈ زبانوں کی حمایت کرتے ہیں اور ایک مضبوط ڈیجیٹل اے آئی انفراسٹرکچر کی تشکیل کو ممکن بناتے ہیں۔ بھارت جین آئی آئی ٹی بمبئی میں قائم ہے، جہاں لسانی ٹیکنالوجیز کی بنیادی ترقی کی جاتی ہے۔ یہ پہل آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ایم اندور، اور آئی آئی ٹی منڈی سمیت سرکردہ تعلیمی اداروں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔

مزید برآں، مواد کو بھارتی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے، تکنیکی ترقیوں میں اے آئی پر مبنی ترجمے کے آلات کی ترقی شامل ہے جیسے کہ آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے ذریعے انووادینی اور ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک پہل بھاشنی۔

بھاشنی نے 70 سے زیادہ تحقیقی شراکت دار اداروں کے تعاون سے بھارتی زبانوں کے لیے جدید ترین اے آئی ماڈل تیار کیے ہیں۔ بھاشنی پلیٹ فارم 360 سے زیادہ اے آئی پر مبنی لسانی ماڈلز کا ذخیرہ رکھتا ہے اور 22 سے زیادہ خصوصی لسانی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان خدمات میں خودکار تقریر کی شناخت (اے ایس آر)، مشین ترجمہ (ایم ٹی)، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ (ٹی ٹی ایس)، آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن (او سی آر) اور ٹرانسلٹریشن شامل ہیں۔ ڈیٹا سیٹ کارپس میں 246 ملین متوازی جملوں کے جوڑے اور 3.7 ملین یک لسانی متن کی اندراجات شامل ہیں۔ تمام ڈیٹا سیٹ اور ماڈل بھاشنی پلیٹ فارم کے ذریعے یا اے آئی کوش پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل بھارت بھاشنی ڈوژن اکاؤنٹ کے ذریعے عوامی طور پر قابل رسائی ہیں۔ مزید برآں، بھاشنی پلیٹ فارم کے ذریعے قومی لسانی ترجمہ مشن تمام 22 درج شدہ زبانوں میں بڑی مقدار میں متن اور تقریری ڈیٹا کو ڈیجیٹل کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بھیلی اور سنتھالی جیسی قبائلی زبانوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، مرکزی ادارہ برائے بھارتی زبانیں (سی آئی آئی ایل)، جو وزارتِ تعلیم کے تحت ایک ماتحت دفتر ہے، نے این سی ای آر ٹی کے تعاون سے سنتھالی سمیت مختلف قبائلی زبانوں میں بنیادی پرائمر اور لسانی ڈیٹا سیٹ تیار کیے ہیں۔ مزید برآں، اس نے مادری زبان میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سویم پلیٹ فارم پر 12 ہفتوں کا سنتھالی زبان کا کورس شروع کیا ہے۔

لسانی ڈیٹا کنسورشیم برائے بھارتی زبانیں (ایل ڈی سی-آئی ایل) کے تحت، جو سی آئی آئی ایل کا ایک پروجیکٹ ہے، قبائلی زبانوں بشمول سنتھالی اور منڈاری کے لیے لسانی وسائل تیار کیے گئے ہیں۔ سنتھالی کے لیے دستیاب وسائل میں 60 بولنے والوں سے 50 گھنٹے کی آڈیو ریکارڈنگ پر مشتمل ایک تقریری ڈیٹا سیٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، لسانی خصوصیات اور ڈھانچے کا احاطہ کرنے والے متوازی متن کے کارپورا تیار کیے گئے ہیں، جن میں سنتھالی اور منڈاری میں ہر ایک میں 5,200 جملے شامل ہیں۔ ایل ڈی سی-آئی ایل نے بھارتی زبانوں میں تحقیق اور ترقی کی حمایت کے لیے ویب پر مبنی ایپلی کیشنز اور ٹولز بھی تیار کیے ہیں۔ ان میں سے کئی ٹولز، جو سی آئی آئی ایل ڈیٹا سینٹرز میں ہوسٹ کیے گئے ہیں، میدھا بھاشیکا ویب سائٹ https://medha.ciil.org کے ذریعے قابل رسائی ہیں۔

سی آئی آئی ایل نے کئی زبانوں میں بنیادی پرائمر بھی تیار کیے ہیں جن میں منڈاری، کھاریا، ہو-ہندی، کرکھ، کوروا (جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ)، بھومیج، سنتھالی-ہندی اور مالٹو شامل ہیں۔ مزید برآں، سی آئی آئی ایل کا بھارت وانی پورٹل متنوع سنتھالی وسائل کی میزبانی کرتا ہے جیسے بھاشاکوشا (زبان سیکھنے کا ذخیرہ)، گیان کوشا (انسائیکلوپیڈیا)، پاٹھیہ پستکاکوشا (درسی کتابیں) اور شبدکوشا (لغات)۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیرِ مملکت برائے تعلیم، ڈاکٹر سُکانتا مجمدار نے دی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 1974


(रिलीज़ आईडी: 2298649) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी