ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے گجرات میں غیرت پور-احمد آباد سیکشن پر 153 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 لین آر او بی کی تعمیر کی منظوری دے دی
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 4:30PM by PIB Delhi
گجرات میں سڑک ٹریفک کی محفوظ اور ہم وار نقل و حمل کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر، بھارتی ریلوے نے مغربی ریلوے کے غیرت پور-احمد آباد سیکشن پر لیول کراسنگ نمبر 305 پر 4 لین روڈ اوور برج کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس کام کو 153 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کو روڈ اوور اور انڈر برجز، فٹ اوور برجز، نکاسی آب کی بہتری اور روڈ اوور اور انڈر برجز کی دوبارہ تعمیر کے لیے مغربی ریلوے کے جاری چھتری کے کام کے تحت منظور کیا گیا ہے۔
یہ کراسنگ ایک گنجان آباد شہری علاقے میں واقع ہے، جس کے لیے طویل اپروچ اور ایک بڑے ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ ریلوے برج کے حصے کی کل لمبائی 106 میٹر ہوگی۔ اس میں 53 میٹر کے دو کمپوزٹ گرڈر شامل ہوں گے۔ اس کے بعد 150 میٹر کا وایاڈکٹ ہوگا۔ ریلوے اپروچ 595 میٹر تک پھیلے گا۔
مسافروں کے لیے محفوظ اور تیز تر نقل و حمل
نیا روڈ اوور برج سڑک استعمال کرنے والوں کو لیول کراسنگ پر انتظار کرنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔ یہ ریلوے لائن کے پار گاڑیوں کی بلا تعطل نقل و حمل کو ہر وقت ممکن بنائے گا۔ علاقے کے سڑک استعمال کرنے والوں کو محفوظ راستہ، کم سفری وقت اور کراسنگ پر بھیڑ سے نجات ملے گی۔
یہ منظوری لیول کراسنگ کے خاتمے، عوامی تحفظ میں بہتری اور ملک بھر میں جدید اور موثر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تشکیل کے تئیں بھارتی ریلوے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 1969
(रिलीज़ आईडी: 2298599)
आगंतुक पटल : 5