پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای گرام سوراج کے ذریعے ڈیجیٹل پنچایتی حکمرانی کو  مستحکم کرنےکا عمل

प्रविष्टि तिथि: 12 AUG 2026 2:34PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے  12 اگست   ، 2026   ء کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  پنچایتی راج کی وزارت  ، تمام ریاستوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کے ذریعے پنچایتی راج اداروں ( پی آر آئیز )  کے کام کاج میں شفافیت، کارکردگی اور جواب دہی کو مضبوط  کرنے کے مقصد سے  ، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان  ( آر جی ایس اے )  کے تحت  ، ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ ( ایم ایم پی )  نافذ کر رہی ہے۔ ای گرام سوراج ایپلی کیشن کو مختلف ڈیجیٹل حکمرانی کے پلیٹ فارمز کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، تاکہ پنچایتی راج اداروں میں منصوبہ بندی، مالیاتی انتظام اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس اہم انضمام کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • سرکاری مالیاتی بندوبست نظام  ( پی ایف ایم ایس )  :  دکانداروں و مستحقین کو   حساب کتاب اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن فنڈ مینجمنٹ  ۔
  • گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم )  :  پنچایتی راج اداروں کے ذریعے اشیاء اور خدمات کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کو آسان بنانے کے لیےگورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس ۔
  • بی ایس این ایل:  ای گرام سوراج کے ذریعے پنچایتوں کو نئے انٹرنیٹ کنکشن کے لیے درخواست دینے اور بھارت نیٹ کنکشن کے بل کی ادائیگی  کرنے کی سہولت فراہم  کی گئی ہے ۔
  • بھاشینی:  مذکورہ پلیٹ فارم تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد زبانوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ترجمہ اور آواز کے ذریعے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
  • بھارتی  محکمۂ  موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) :  پنچایتی راج اداروں کی مقامی سطح پر منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں معاونت کے لیے موسم سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے ۔

یہ تمام انضمام  ای گرام سوراج پلیٹ فارم کے ذریعے تمام ریاستوں کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں اور توقع ہے کہ ان سے ملک بھر کی وہ تمام گرام پنچایتیں مستفید ہوں گی  ، جو ای گرام سوراج پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔

مزید برآں، پنچایتی راج کی وزارت نے ’’ سبھا  سار ‘‘  کا آغاز کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی آواز سے متن میں تبدیلی اور اجلاس کی کارروائی کا خلاصہ تیار کرنے والا ایک ٹول ہے۔ یہ گرام سبھا کی کارروائی کو منظم انداز میں ریکارڈ کرنے اور اس کا خلاصہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ گرام سبھا کی میٹنگوں کی تعداد اور نوعیت اور شرکاء کی شرکت جیسے اہم اشاریوں کی نگرانی میں بھی  مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایجنڈا کے مطابق ہونے والی گفتگو، فیصلوں اور شرکاء سے متعلق تفصیلات ریکارڈ کرتا ہے، جب کہ تیار کردہ کارروائی کا ریکارڈ پنچایت کے عہدیداروں کو جائزے، توثیق اور حتمی منظوری کے لیے دستیاب کرایا جاتا ہے۔ ’’ سبھا  سار ‘‘  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔

مالی سال 26-2025 ء   کے دوران  ، ریاستوں میں موجود کل 2,58,725 گرام پنچایتوں اور ان کے مساوی اداروں میں سے 2,55,251 یعنی 98.65 فی صد نے ای-گرام سوراج پر اپنے گرام پنچایت ترقیاتی  پروجیکٹس  ( جی پی ڈی پیز )  اپ لوڈ کیے ہیں، جب کہ  2,45,839  یعنی  95  فی صد گرام پنچایتوں اور ان کے مساوی اداروں نے ای-گرام سوراج– سرکاری مالیاتی بندوبست نظام   ( پی ایف ایم ایس  ) انٹرفیس کے ذریعے 57,337 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی ہیں۔ مزید برآں، مجموعی طور پر 1,35,956 گرام پنچایتوں اور ان کے مساوی اداروں نے  میٹنگ کی کارروائی کا خودکار خلاصہ تیار کرنے کے لیے ’’ سبھا  سار ‘‘  ٹول استعمال کیا ہے اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  میٹنگوں  کی  3,57,020 سے زائد کارروائیوں کا ریکارڈ تیار کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ ان اقدامات سے ڈیجیٹل طریقۂ کار اور  بر وقت نگرانی کے ذریعے شفافیت میں اضافہ ہوگا، معیاری منصوبہ بندی اور مالیاتی انتظام کے عمل کو یقینی بنا کر جواب دہی بہتر ہوگی، ڈیش بورڈز اور رپورٹس کے ذریعے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی میں سہولت ملے گی،  مینوول اقدامات میں کمی آئے گی اور پنچایت کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، حساب کتاب، نگرانی اور عمل درآمد کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرکے حکمرانی کو مزید آسان بنایا جا سکے گا۔

..................................................... ...................................................

) ش ح – م ع -  ع ا )

U.No. 1914


(रिलीज़ आईडी: 2298446) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil