بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی آبی گزرگاہوں کے فروغ سے متعلق پروگرام

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 3:49PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارے، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) نے ’’آراو-آراو‘‘ نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے قومی آبی گزرگاہ نمبر 4 (دریائے کرشنا) میں مکتیالا کے مقام پر رول آن رول آف (آراو-آراو) ٹرمینل تیار کیا ہے۔ آئی ڈبلیو اے آئی نے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 2024 کے دوران آندھرا پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے پی ٹی ڈی سی) کے حوالے چار تیرتی ہوئی جیٹیاں بھی تعمیر کرکے دی ہیں۔ مزید یہ کہ آندھرا پردیش کے ہریش چندر پورم میں آراو-آراو ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران قومی آبی گزرگاہ نمبر 4 کے فروغ کے لیے مختص اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

فنڈز مختص/استعمال شدہ (کروڑ روپے)

2023-24

0.67

2024-25

1.22

2025-26

18.28

 

سال 2025-26 کے دوران قومی آبی گزرگاہ نمبر 4 پر سامان کی نقل و حرکت 57 لاکھ ٹن اور مسافروں کی تعداد 23.4 لاکھ رہی۔

آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم میں قومی آبی گزرگاہ نمبر 4 پر آر او-آراو ٹرمینل کی سہولت کے فروغ کے لیے ریاست کے  آب پاشی کے محکمے کی 3.80  ایکڑ اراضی کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ وجے واڑہ-مکتیالا راستے میں محفوظ جہاز رانی کے لیے مطلوبہ پانی کی گہرائی کا انحصار پلی چنتلا ڈیم سے پانی کے منظم اخراج پر ہے، جس کے باعث جہاز رانی کے حالات میں موسم سے متعلق تبدیلی آتی رہتی ہے۔ مزیدیہ کہ کم اونچائی والے پلوں، پرانے نیوی گیشنل لاکس اور تجاوزات وغیرہ کی موجودگی بھی قومی آبی گزرگاہ نمبر 4 کے فروغ اور جہاز رانی کو متاثر کرتی ہے۔

******

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

UR No-1824

                          


(रिलीज़ आईडी: 2297660) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Tamil