ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

اڈیشہ میں بلک ڈرگ پارک

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 3:12PM by PIB Delhi

بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کی اسکیم کو کابینہ نے 20 مارچ 2020 کو منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں تین بلک ڈرگ پارکس قائم کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ عالمی معیار کی مشترکہ بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں تیار کرکے بلک ادویات کی تیاری کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔ اس سے بلک ادویات کی پیداوار میں بڑے پیمانے کی معیشتیں پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بلک ڈرگ پارکس کے فروغ کی اسکیم کے تحت محکمہ کو تیرہ ریاستوں سے تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ جائزے کے بعد گجرات، ہماچل پردیش اور آندھرا پردیش کی تجاویز کو منظوری دی گئی۔

ادویات کے محکمے کی ‘‘بلک ڈرگ پارکس کے فروغ’’کی اسکیم، پیداوار(پروڈکشن) سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) یا کسی بھی دیگر مرکزی اسکیم کے تحت اڈیشہ میں بلک ڈرگ پارک قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ معلومات کیمیکلز اور کھادوں کی وزیرمملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ ش آ ۔ ن ع

U. No-1818


(रिलीज़ आईडी: 2297641) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil