ٹیکسٹائلز کی وزارت
پی ایم مترا میگا ٹیکسٹائل پارکس
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 1:28PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل صنعت کی پوری ویلیو چین کے لیے مربوط، وسیع پیمانے پر اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں تیار کرنے کے مقصد سے حکومت نے گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ مقامات پر 7 پردھان منتری میگا انٹی گریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکس قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے لیے 2021-22 سے 2027-28 تک کی مدت کے دوران 4,445 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت نے پی ایم مترا پارکس کے قیام کے لیے 7 مقامات حتمی طور پر منتخب کیے ہیں، جن میں تمل ناڈو (ورودھ نگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نوساری)، کرناٹک (کلبرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹر (امراوتی) شامل ہیں۔تکمیل کے بعد ہر پی ایم مترا پارک سے تقریبا 3 لاکھ روزگار (1 لاکھ براہ راست اور 2 لاکھ بالواسطہ) پیدا ہونے کی امید ہے۔
فی الحال تمام ریاستوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں اور تمام مقامات کے لیے 100 فیصد زمین حاصل کی جا چکی ہے۔ تمام پی ایم مترا پارکس کے لیے ماحولیاتی منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ پانچوں گرین فیلڈ مقامات کے لیے مشترکہ منصوبہ جاتی معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں اور خصوصی مقصدی ادارے قائم کر دیے گئے ہیں۔ تمام 7 ریاستوں کے لیے 13,537 کروڑ روپے مالیت کی تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹیں حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ پی ایم مترا ریاستوں کو اب تک 68,590 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی موصول ہو چکی ہے۔
اس اسکیم کے تحت حاصل کی گئی/دستیاب زمین اور موصول ہونے والی سرمایہ کاری کی تجاویز کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں۔
|
S. No.
|
State
|
Park Type
|
Land available (acres)
|
Investment Interest
(inRs. Cr.)
|
Internal Infra
|
External Infra
|
|
|
|
|
|
|
Work Completed
|
Work Under Progress
|
Expenditure incurred by State Government (in Rs. Cr.)
|
|
1.
|
Madhya Pradesh
|
Greenfield
|
2158
|
19,846
|
62
|
681
|
94.06
|
|
2.
|
Tamil Nadu
|
Greenfield
|
1052
|
2,067.90
|
21
|
346
|
34.80
|
|
3.
|
Gujarat
|
Greenfield
|
1000
|
13,094
|
6
|
-
|
196.22
|
|
4.
|
Karnataka
|
Greenfield
|
1142
|
1,700
|
-
|
-
|
95.39
|
|
5.
|
Uttar Pradesh
|
Greenfield
|
1000
|
5,354
|
23
|
5
|
220.69
|
|
6.
|
Telangana
|
Brownfield
|
1020
|
3,800
|
300
|
165
|
123.93
|
|
7.
|
Maharashtra
|
Brownfield
|
1327
|
12,000
|
112
|
-
|
32.21
|
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیرمملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ش آ ۔ ن ع
U. No-1804
(रिलीज़ आईडी: 2297579)
आगंतुक पटल : 9