ٹیکسٹائلز کی وزارت
سمرتھ اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
11 AUG 2026 1:25PM by PIB Delhi
سمرتھ اسکیم کے تحت فنڈ براہِ راست عمل درآمد کرنے والے شراکت دار اداروں کو مختص کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست اور ضلع وار فنڈ مختص کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ سال 2017 سے مارچ 2026 تک سمرتھ اسکیم کے تحت مختص، جاری اور خرچ کیے گئے فنڈ کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
(روپےکروڑمیں)
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
مختص
(آر ای)
|
جاری کردہ کل فنڈز (اے ای)
|
|
1
|
2017-18
|
100
|
100.00
|
|
2
|
2018-19
|
42
|
16.99
|
|
3
|
2019-20
|
102.10
|
72.06
|
|
4
|
2020-21
|
80
|
90.70
|
|
5
|
2021-22
|
90
|
85.69
|
|
6
|
2022-23
|
25
|
23.27
|
|
7
|
2023-24
|
115
|
114.99
|
|
8
|
2024-25
|
331.00
|
260.26
|
|
9
|
2025-26
|
260.00
|
255.42
|
ٹیکسٹائل کی وزرات کی سمرتھ اسکیم (ٹیکسٹائل شعبے میں استعدادِ کار بڑھانے کی اسکیم) کے تحت ملک بھر میں منظم ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ شعبوں میں طلب پر مبنی اور روزگار فراہم کرنے پر مرکوز ہنرمندی کے تربیتی پروگرام چلائے جاتے ہیں جس میں پورے ہندوستان کی بنیاد پر کتائی اور بنائی کو چھوڑ کر ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا جاتا ہے۔سمرتھ اسکیم کے آغاز سے مارچ 2026 تک مجموعی طور پر 6.17 لاکھ مستفیدین نے کامیابی سے تربیت حاصل کرکے سند حاصل کی ہے، جن میں سے 5.17 لاکھ مستفیدین کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
سمرتھ اسکیم کے تحت آغاز سے مارچ 2026 تک راجستھان ریاست میں، بشمول جھنجھنو لوک سبھا حلقہ، مجموعی طور پر 27,497 مستفیدین کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ ان میں 23,102 خواتین، 10,727 درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور 4,753 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے مستفیدین شامل ہیں۔
سال 2017 سے اب تک سمرتھ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 370 عمل درآمدی شراکت دار اداروں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل عمل درآمدی شراکت دار اداروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
عمل درآمدی شراکت دار کی قسم
|
عمل درآمدی شراکت داروں کی تعداد
|
|
1
|
ٹیکسٹائل انڈسٹری/انڈسٹری ایسوسی ایشنز
|
327
|
|
2
|
ریاستی/مرکزی سرکاری ادارے
|
38
|
|
3
|
شعبہ جاتی تنظیمیں
|
5
|
سمرتھ اسکیم کے تحت تربیتی اہداف براہ راست عمل درآمدی شراکت دار اداروں (آئی پی) کو مختص کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی عمل درآمدی شراکت دار اپنے منظور شدہ پروجیکٹ کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں تربیتی مراکز قائم کرکے انہیں چلا سکتا ہے۔ لہٰذا، اس اسکیم کے تحت ریاست یا ضلع وار تربیتی اہداف مختص نہیں کیے جاتے۔مزید برآں، عمل درآمد کی کارکردگی اور پیش رفت کی بنیاد پر 97 عمل درآمدی شراکت دار اداروں کے تربیتی اہداف کو ازسرنو متعین کیا گیا ہے، جبکہ 32 عمل درآمدی شراکت دار اداروں کے تربیتی اہداف کو پیش رفت کی سست رفتاری یا تربیتی سرگرمیاں شروع نہ کرنے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیرمملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ ن ع
U. No-1803
(रिलीज़ आईडी: 2297565)
आगंतुक पटल : 9