شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایم اوایس پی آئی نے تحقیقی مطالعات کے لیے آئی ڈی ای اے ایس اور انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کولکاتہ کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2026 7:03PM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام کے نفاذکی وزارت نے تحقیقی مطالعات انجام دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا انجینئرنگ، اینالیٹکس اینڈ سائنس فاؤنڈیشن (آئی ڈی ای اے ایس)، انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کولکاتہ کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔
آئی ڈی ای اے ایس کے چیف ایگزیکٹو افسر جناب اگنی مترا بسواس اور شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت کے شعبۂ صلاحیت سازی کے ڈویژن ، تربیتی یونٹ کے ڈائریکٹر جناب پرسون ورما نے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈیٹا گورننس) جناب پی۔ آر۔ میشرام اور شعبۂ صلاحیت سازی کے ڈویژن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب آر۔ راجیش بھی موجود تھے۔
یہ مشترکہ اقدام وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ اور آئی ڈی ای اے ایس کے درمیان علم کے تبادلے کا ایک اختراعی پلیٹ فارم ہے۔ اس کے تحت وزارت مالی معاونت اور اعداد و شمار فراہم کرے گی، جبکہ آئی ڈی ای اے ایس مجموعی ملکی پیداوار کی موجودہ وقت میں پیش گوئی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ایک سافٹ ویئر تیار کرے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری صحت، غذائیت اور فلاحی اسکیموں سے متعلق انتظامی اعداد و شمار کو گھریلو سطح کے قومی نمونہ سروے کے اعداد و شمار سے مربوط کرنے کے لیے ایک ہم آہنگ اشاریاتی نظام بھی تیار کیا جائے گا۔
اس تعاون کا مقصد وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مختلف اعداد و شمار کا گہرائی سے جائزہ لینا اور انہیں اعداد و شمار کے دیگر ذرائع سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے حکومتِ ہند کی جانب سے ’وکست بھارت 2047‘ کے لیے اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا ہے۔
********
ش ح۔ ع ح ۔رض
U-1788
(ریلیز آئی ڈی: 2297466)
وزیٹر کاؤنٹر : 47