بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام میں سیلاب سے متاثرین کی مدد کےلیےانڈین پورٹ ایسوسی ایشن (آئی پی اے) کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی معاونت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 8:07PM by PIB Delhi

آسام میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  انڈین پورٹ ایسوسی ایشن(آئی پی اے) نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں 5 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔

انڈین پورٹ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیدار سشیل کمار سنگھ اور وکاس نروالے نے آج گوہاٹی میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما سے ملاقات کی اور انہیں یہ امدادی رقم پیش کی۔

اس موقع پر سربانند سونووال نے کہاکہ یہ تعاون آسام کی مدد کرنے اور اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی مرکزی حکومت کی وسیع تر کوششوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

توقع ہے کہ یہ امداد ریاست میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے  مدداور بحالی کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوگی۔

**** *****

UR-1787

(ش ح۔ م ع ن ۔ ج)


(ریلیز آئی ڈی: 2297464) وزیٹر کاؤنٹر : 44
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese