وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

طلبہ میں بھارتی کلاسیکی رقص کا فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 4:38PM by PIB Delhi

حکومت قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے مقاصد کے مطابق اسکولی تعلیم میں بھارتی کلاسیکی رقص کو شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس پالیسی میں فنون سے مربوط، تجرباتی اور کثیرجہتی تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔ وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارے، مرکز برائے ثقافتی وسائل و تربیت (سینٹر فار کلچرل ریسورسز اینڈ ٹریننگ -سی سی آر ٹی)، سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے بھارتی کلاسیکی اور لوک رقص کی روایات کو شامل کرتے ہوئے تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ان پروگراموں میں کتھک، رائی، مٹکی، کرما اور گِریڈا جیسے رقص شامل ہیں۔ مقامی اور علاقائی فنون کو فروغ دینے کے لیے سی سی آر ٹی کا ایک علاقائی مرکز داموہ (مدھیہ پردیش) میں بھی قائم ہے۔

مزید برآں، سنگیت ناٹک اکادمی ’کلا دھروہر‘ سلسلے کے تحت لیکچرز، ورکشاپس اور فنّی پیشکشوں کا اہتمام کرتی ہے، جن کا مقصد اسکولی بچوں میں انڈین پرفارمنگ آرٹ کو فروغ دینا ہے۔

مرکز برائے ثقافتی وسائل و تربیت (سی سی آر ٹی) تسلیم شدہ اسکولوں میں زیرِ تعلیم 10 سے 14 سال کی عمر کے ہونہار طلبہ اور روایتی پرفارمنگ آرٹ سے وابستہ خاندانوں کے بچوں کے لیے ثقافتی صلاحیت تلاش وظیفہ اسکیم (کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ اسکیم-سی ٹی ایس ایس) نافذ کرتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بھارتی کلاسیکی رقص اور دیگر ثقافتی شعبوں میں خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ہر وظیفہ حاصل کرنے والے طالب علم کو سالانہ 3,600 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق استاد یا گرو کو ادا کی جانے والی سالانہ 9,000 روپے تک کی تعلیمی فیس بھی واپس کی جاتی ہے۔ وظیفہ ابتدائی طور پر دو سال کے لیے دیا جاتا ہے اور تسلی بخش پیش رفت کی بنیاد پر اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

سی سی آر ٹی کی کلچرل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ اسکیم (سی ٹی ایس ایس) کے تحت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک بھر میں بھارتی کلاسیکی رقص کے لیے دیے گئے وظائف کی تعداد حسبِ ذیل ہے:

سال

سی ٹی ایس ایس اسکیم کے تحت ملک بھر میں دیے گئے وظائف کی تعداد

2021-22

225

2022-23

178

2023-24

289

2024-25

269

2025-26

313

مزید برآں، وزارتِ ثقافت مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فن کاروں کے لیے وظائف اسکیم (ایس وائی اے) بھی نافذ کرتی ہے، جس کے تحت 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوان فن کاروں کو، جن میں بھارتی کلاسیکی رقص میں مہارت رکھنے والے فن کار بھی شامل ہیں، دو سال کی مدت کے لیے اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کی غرض سے ماہانہ 5,000 روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔

وزارتِ ثقافت اپنے خودمختار اداروں، جن میں سی سی آر ٹی، سنگیت ناٹک اکادمی اور کلاشیتر فاؤنڈیشن شامل ہیں، کے ذریعے اسکولی طلبہ میں بھارتی کلاسیکی رقص کو فروغ دیتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ان اداروں کو جاری کی گئی سال بہ سال امدادی رقوم حسبِ ذیل ہیں:

(کروڑ روپے میں)

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

106.94

114.81

123.62

169.55

150.61

اس کے علاوہ، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف ثقافتی شعبوں میں نوجوان فن کاروں کے لیے وظائف اسکیم (ایس وائی اے) کے تحت جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:

نمبر شمار

مالی سال

جاری کردہ رقم

(کروڑ میں روپے)

1۔

2021-22

3.90

2۔

2022-23

1.19

3۔

2023-24

4.52

4۔

2024-25

3.26

5۔

2025-26

5.38

یہ معلومات ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

 

ش ح۔م م    ۔ ع د                                                  

U-No. 1741


(ریلیز آئی ڈی: 2297270) وزیٹر کاؤنٹر : 29
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil