ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے ایم سی ڈی کے 12 زونوں میں ’’لیگیسی ڈسٹ کی صفائی کے لیے خصوصی مہم‘‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ گرد و غبار میں کمی کے لئے مسلسل کوششیں کرنے کی ہدایت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2026 8:55PM by PIB Delhi
کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ ان این سی آر اینڈ ایڈجائننگ ایریاز (سی اے کیو ایم) نے آج میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے تمام 12 زونوں میں چلائی جانے والی ’’لیگیسی ڈسٹ‘‘ (طویل عرصے سے جمع شدہ گرد و غبار) کو ہٹانے کی خصوصی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کمیشن نے ہدایت دی کہ اس مہم کو صرف ایک بار کی پہل کی بجائے باقاعدہ دوہرانے، مسلسل نگرانی اور باقاعدہ دیکھ بھال کے ساتھ ایک پائیدار اور مرحلہ وار مشق کے طور پر جاری رکھا جانا چاہیے۔ اس نے دہلی میں فضائی آلودگی کے بوجھ کو کنٹرول کرنے کے لیے بین ایجنسی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نشان زد خلا کو مقررہ مدت میں پر کرنے اور گرد و غبار میں کمی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جائزہ اجلاس کی صدارت سی اے کیو ایم کے ممبر سکریٹری جناب ترون کمار پتِھوڑے نے کی۔ ایم سی ڈی کے تمام زونوں کے ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی)/ نمائندوں نے نفاذ کی صورتحال، حاصل کردہ کامیابیوں، درپیش چیلنجوں اور مستقبل کے لائحۂ عمل کو پیش کیا۔ یہ اجلاس 11مئی 2026 کو جاری کردہ سی اے کیو ایم کے خط کے تسلسل میں فالو اپ طریقہ کار کا حصہ تھا۔ اس خط میں دہلی کے ڈسٹ کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سیلز(ڈی سی ایم سی) کو اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والی سڑکوں، سڑک کے کناروں، میڈینز، فٹ پاتھوں اور دیگر متعلقہ علاقوں سے ’’لیگیسی ڈسٹ‘‘(طویل عرصے سے جمع شدہ گرد و غبار) کی نشاندہی، صفائی اور سائنسی طریقے سے تلف کئے جانے کے لیے ایک خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
کمیشن نے ایم سی ڈی کے تمام زونوں کے ذریعے گرد و غبار میں کمی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، جن میں مکینائزڈ روڈ سویپنگ (مشینی جاروب کشی)، دستی صفائی، پانی کا چھڑکاؤ، جمع شدہ گرد و غبار اور ملبے کا ہٹانا، صفائی ملازمین کی تعیناتی اور زمینی سطح پر قریب سے نگرانی شامل ہے۔ زون وار پیش رفت درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
ایم سی ڈی زون
|
دھول ہٹانے کا دورانیہ
|
سڑک کی کل لمبائی (کلومیٹر میں)
|
ہٹایا گیا لیگیسی ڈسٹ / کچرا (میٹرک ٹن میں)
|
|
1۔
|
روہنی زون
|
01.01.2026 - 26.07.2026
|
24,486 کلومیٹر
|
2,950.40 میٹرک ٹن
|
|
2.
|
بیرونی شمالی زون
|
01.03.2026 – 28.07.2026
|
8,057 کلومیٹر
|
948.66 میٹرک ٹن
|
|
3۔
|
نجف گڑھ زون
|
05.06.2026 - 25.07.2026
|
24.5 کلومیٹر
|
270 میٹرک ٹن
|
|
4.
|
کیشو پورم زون
|
18.05.2026 - 29.05.2026
|
117.5 کلومیٹر
|
218 میٹرک ٹن
|
|
5۔
|
سول لائنز زون
|
01.05.2026 - 26.07.2026
|
128 کلومیٹر
|
95.65 میٹرک ٹن
|
|
6۔
|
پرانی دہلی زون
|
18.05.2026 - 27.07.2026
|
179.4 کلومیٹر
|
386.4 میٹرک ٹن
|
|
7۔
|
قرول باغ زون
|
18.05.2026 - 27.06.2026
|
122 کلومیٹر
|
378 میٹرک ٹن
|
|
8.
|
سینٹرل زون
|
12.05.2026 - 28.07.2026
|
240 کلومیٹر فی دن
|
12.8 میٹرک ٹن یومیہ
|
|
9.
|
ویسٹ زون
|
01.06.2026 – 28.07.2026
|
10,137.5 کلومیٹر
|
638.5 میٹرک ٹن
|
|
10۔
|
شاہدرہ ساؤتھ زون
|
01.05.2026 - 26.07.2026
|
150 کلومیٹر
|
135.89 میٹرک ٹن
|
|
11۔
|
شاہدرہ نارتھ زون
|
06.06.2026 – 28.07.2026
|
81.7 کلومیٹر
|
906.8 میٹرک ٹن
|
|
12.
|
جنوبی زون
|
01.06.2026 - 30.06.2026
|
05 کلومیٹر فی دن
|
623.49 میٹرک ٹن
|
ڈپٹی کمشنروں/نمائندوں نے مہم کے دوران کئی آپریشنل چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ ان میں پارک شدہ گاڑیوں کی وجہ سے نو میٹر سے کم چوڑی سڑکوں پر مکینیکل روڈ سویپنگ مشینوں (ایم آر ایس ایم) کے محدود استعمال کا مسئلہ شامل تھا۔ مزید برآں، دیگر ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل ورجز (درمیانی گرین بیلٹ) کی آبپاشی کے دوران پانی کے بہاؤ کے باعث سڑک کے راستوں (کیریج ویز) پر مٹی اور دھول کا بار بار جمع ہونا، سڑکوں کے کئی حصوں پر سرے سے سرے تک پختگی (اینڈ ٹو اینڈ پاونگ) کا نہ ہونا جس سے بار بار دھول پیدا ہونا اور مناسب کوڑے دانوں کی دستیابی کے باوجود مسلسل کوڑا پھینکنا شامل تھا۔
شہریوں کے رویوں میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ کمیشن نے مشورہ دیا کہ شہریوں کی شرکت اور ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے آئی ای سی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ اس کے علاوہ، سی اے کیو ایم کی جانب سے 03مارچ 2026 کو جاری کردہ ’’این سی آر ریاستوں اور جی این سی ٹی ڈی کے ذریعہ فضائی آلودگی میں کمی کے لیے ہدف بند آئی ای سی سرگرمیوں کے فریم ورک‘‘ کے مطابق، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے صفائی ملازمین کے لیے باقاعدہ صلاحیت سازی اور تربیتی ورکشاپوں کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
سی اے کیو ایم نے مزید اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو کھلی مٹی کا خاتمہ کرنے اور بار بار دھول پیدا ہونے سے روکنے کے لیے، کمیشن کی طرف سے 07جنوری 2025 کو جاری کردہ معیاری فریم ورک (اسٹینڈرڈ فریم ورک) کے مطابق سڑکوں کی سرے سے سرے تک پختگی (اینڈ ٹو اینڈ پاونگ) اور ہریالی کو ترجیح دینی چاہیے۔ اس نے کھلے علاقوں کے حد سے زیادہ کنکریٹائزیشن (کنکریٹ سازی) کی بجائے مٹی کے کٹاؤ کو کم سے کم کرنے اور دھول کے دوبارہ اڑنے کو روکنے کے لیے مٹی کو جکڑ کر رکھنے والے پودوں کی مناسب اقسام کا استعمال کرتے ہوئے شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 1727
(ریلیز آئی ڈی: 2297112)
وزیٹر کاؤنٹر : 15