اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ اقلیتی امور کی ’’جیو پارسی اسکیم‘‘ طبی امداد، بچوں کی دیکھ بھال اور بزرگوں کی نگہداشت کو فروغ دیتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 2:08PM by PIB Delhi

سال 2013 میں ’جیو پارسی اسکیم‘ کے آغاز سے لے کر اب تک، میڈیکل اجزاء کے تحت بانجھ پن کے علاج، حمل، ولادت اور ولادت کے بعد کی دیکھ بھال (پوسٹ نیٹل کیئر) کے لیے مالی امداد حاصل کرنے والے پارسی برادری کے استفادہ کنندگان کی مجموعی سالانہ تعداد 582 ہے۔ اس کے علاوہ، سال 19-2018 سے اس اسکیم کے ’ہیلتھ آف کمیونٹی‘ جزو کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کی مجموعی سالانہ تعداد 1055 ہے۔ اس اسکیم پر اس کے آغاز سے لے کر اب تک کل 37.43 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ سال 15-2014 سے اب تک کمیونٹی میں کل 534 بچوں کی پیدائش کی اطلاع درج کی گئی ہے۔ ان بچوں کی پیدائش نے پارسی برادری کی کم ہوتی ہوئی آبادی کو مستحکم کرنے کی سمت میں امید کی ایک کرن جگائی ہے۔ آزادانہ فریقِ ثالث (تھرڈ پارٹی) کی جائزاتی رپورٹوں نے بھی اس اسکیم کو اپنے ہدف کے حصول میں کامیاب قرار دیا ہے۔

سی۔گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران اسکیم کے ’میڈیکل‘ اور ’ہیلتھ آف کمیونٹی‘ اجزاء کے تحت فراہم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

سال

میڈیکل

(کروڑ روپے)

کمیونٹی کی صحت

(کروڑ روپے)

وکالت(ایڈوکیسی)

(کروڑ روپے)

 

2023-24

0.11

2.53

0.10

 

2024-25

0.39

2.66

0.06

 

2025-26

0.24

2.93

0.29

ڈی۔ پارسی برادری کے درمیان اسکیم کے بارے میں بیداری اور رسائی میں اضافہ کرنے کے لیے اسکیم کی تشہیر کی جاتی ہے۔ مزید برآں، متعدد ورکشاپ/انٹرایکٹو سیشن، رجسٹریشن مہمات اور بائیو آتھین ٹیکیشن مہمات منعقد کی جاتی ہیں۔ جیو پارسی اسکیم کے نفاذ سے متعلق معلومات کی اشاعت ماہانہ بنیادوں پر پارسی برادری کے اہم اخبارات کے ذریعے بھی کی جاتی ہے۔ اسکیم کے اس جزو کے تحت استفادہ کنندگان کو کوئی براہ راست مالی امداد فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے فراہم کیں۔

***

ش ح۔م م    ۔ ع د                                                  

U-No. 1717


(ریلیز آئی ڈی: 2297097) وزیٹر کاؤنٹر : 39