ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی میں فطرت کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2026 9:17PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی(چڑیا گھردہلی)نے 28 جولائی 2026 کو ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار زندگی کو فروغ دینے کے مقصد سے آگاہی اور تحفظ کی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے ساتھ عالمی یوم فطرت تحفظ کا کامیابی سے جشن منایا۔ ورلڈ نیچر کنزرویشن ڈے 2026 کا تھیم قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر مرکوز ہے، جس سے ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت کو تقویت ملتی ہے۔
تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نیشنل زولوجیکل پارک کے تقریباً 35 صفائی کارکنوں نے چڑیا گھر کے احاطے میں پلاسٹک ہٹانے کی مہم میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران تقریباً 230 کلوگرام پلاسٹک کا فضلہ، بشمول پلاسٹک کی بوتلیں، اسٹرا اور دیگر سنگل استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی اشیاء کو اکٹھا کیا گیا، جو چڑیا گھر کے صاف اور ماحول کے لحاظ سے پائیدار کیمپس کو برقرار رکھنے کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
پروگرام کا آغاز چڑیا گھر کے زائرین کے لیے لائف ای (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) اقدام کے مقاصد کے لیے ایک انٹرایکٹو آگاہی سیشن کے ساتھ ہوا۔ اس سیشن میں’’فضلہ کی علیحدگی‘‘اور’’فضلہ سے مفید مصنوعات‘‘ کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جس میں آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں فضلہ کے مناسب انتظام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
چڑیا گھر میں آنے والوں کو مزید مشغول کرنے کے لیے، ایک ڈوڈل سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے تخلیقی آرٹ ورک کے ذریعے فطرت کے تحفظ اور پائیدار طرز زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار جوش و خروش سے کیا۔ سرگرمیاں چڑیا گھر میں آنے والوںکو ماحولیاتی ذمہ دارانہ طریقوں کو اپنانے اور فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں۔
تقریب کا اختتام پلاسٹک ہٹانے کی مہم اور پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ان کی گرانقدر شراکت کے اعتراف میں حصہ لینے والے عملے میں انعامات اور یادگاری تحائف کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ نیشنل زولوجیکل پارک ماحولیاتی بیداری کو فروغ دیتا ہے اور زائرین کو فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
*********
ش ح۔م ح۔ت ع
Urdu No-1722
(ریلیز آئی ڈی: 2297063)
وزیٹر کاؤنٹر : 13