وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش ادویات کو معیاری بنانے کے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 AUG 2026 6:00PM by PIB Delhi

آیوش  کی وزارت نے آیوش ادویات کی تیاری، معیار، کوالٹی  اور برآمدات کے فروغ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. ادویات و کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور ادویات کے ضوابط، 1945 میں آیوش ادویات کے لیے خصوصی ضابطہ جاتی دفعات موجود ہیں۔ مینوفیکچررز کے لیے لازم ہے کہ وہ دوا سازی کے یونٹوں اور ادویات کے لائسنس کے لیے مقررہ تقاضوں کی پابندی کریں، جن میں ادویات کے محفوظ اور مؤثر ہونے کا ثبوت، آیوروید، سدھ، سووا رگپا، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات کے لیے بالترتیب ادویات کے  ضوابط، 1945 کے شیڈول ٹی اور شیڈول ایم-1 کے تحت بہتر طریقے سے تیار کرنے کے مقررہ اصولوں کی پابندی، نیز متعلقہ فارماکوپیا میں تجویز کردہ ادویات کے معیار کی پاسداری شامل ہے۔

ادویات کے معائنہ کار اپنے دائرۂ اختیار میں موجود دوا ساز اداروں یا خوردہ دکانوں سے باقاعدگی سے ادویات کے نمونے حاصل کرتے ہیں اور انہیں معیار کی جانچ کے لیے محکمہ انسدادِ ادویات کے تحت قائم ادویات کی جانچ  کے لبریٹری میں بھیجتے ہیں۔ اگر کوئی نمونہ مقررہ معیار کے مطابق  نہیں پایا جاتا ہے تو ایسی ادویات کی بازار میں فروخت پر پابندی لگانے کے لیے مناسب کارروائی شروع کی جاتی ہے، ساتھ ہی ادویات و کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت وضع کردہ ضوابط کی دفعات کے مطابق قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ادویات کے معائنہ کاروں کی جانب سے حاصل کیے گئے قانونی نمونوں کی جانچ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 34 ادویات کی جانچ  کی لبریٹریز دستیاب ہیں۔

  1.  ہندوستانی ادویات اور ہومیوپیتھی کے فارماکوپیا کمیشن(پی سی آئی ایم اینڈ ایچ)، آیوش کے وزارت کے ماتحت ایک ذیلی ادارہ ہے، جو آیوش ادویات کے لیے فارماکوپیا کے معیارات اور ادویات کےفارمولوں سے متعلق وضاحتیں مرتب کرتا ہے۔ یہ معیارات آیوش ادویات کی شناخت،  اصلیت اور طاقت کے تعین کے لیے سرکاری مستند ماخذ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ ادویات و کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت وضع کردہ  ضوابط کے مطابق ان معیارات کی پابندی لازمی ہے۔ ہندوستانی ادویات اور ہومیوپیتھی کا فارماکوپیا کمیشن آیوش ادویات کے لیے اپیل کی سطح کی ادویات کی جانچ لبریٹری کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور آیوش ادویات کے معیار کی یقین دہانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ادویات کے ضابطہ کار اداروں، ادویات کے تجزیہ کاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے معیاری بنانے کے طریقۂ کار کے مطابق، معیار پر قابو پانے اور جانچ کے طریقۂ کار سے متعلق باقاعدگی سے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔
  2. آیوش کے وزارت کی جانب سے ادویات کے ضوابط، 1945 کے قواعد 160 اے سے 160 جے کے تحت ادویات کی جانچ لبریٹریز کو آیوش ادویات کی شناخت،  اصلیت، معیار اور وسعت دینے سے متعلق جانچ کرنے کے لیے منظوری دی جاتی ہے۔ فی الحال وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 118 نجی ادویات کی جانچ  لبریٹریز کو ادویات کے  ضوابط، 1945 کی دفعات کے مطابق ایسی جانچ کرنے کے لیے منظوری دے رکھی ہے۔
  3.  اس کے علاوہ، آیوش کی وزارت مرکزی شعبے کی ایک اسکیم، یعنی آیوش اوسدھی ، گنوتتا ایوم اتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد آیوش دوا ساز اداروں اور ادویات کی جانچ کی تجربہ لبریٹریز کو بالترتیب عالمی ادارۂ صحت کے عمدہ طرزِ تیاری کے معیارات (ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی) اور قومی جانچ و پیمائش کی تجربہ لبریٹریز کے منظوری بورڈ (این اے بی ایل) جیسے اعلیٰ معیارات حاصل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔
  4. اس کے علاوہ، آیوش  کی وزارت نے آیوش پروڈکٹ کے معیار کی یقین دہانی اور برآمدات کے فروغ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
  • عالمی ادارۂ صحت کا ادویاتی پروڈکٹ کا سرٹیفکیٹ مرکزی ادویات معیارات و کنٹرول تنظیم کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے مرکزی ادویات معیارات و کنٹرول تنظیم کے آیوش شعبے میں تعینات ادویات کے معائنہ کار، ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ادویات کے معائنہ کاروں اور مرکزی ادویات معیارات و کنٹرول تنظیم کے دیگر ادویات کے معائنہ کاروں کے ساتھ مل کر دوا ساز یونٹوں کا معائنہ کرتے ہیں، تاکہ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی تکنیکی رپورٹوں کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • آیوش  کی وزارت نے آیوش برآمدات کے فروغ کی کونسل کے ذریعے آیوش  کوالٹی مارک کا  اقدام شروع کیا ہے۔ اس نظام کے تحت مجاز سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ مستند معیار سے متعلق اسناد اور قانونی منظوریوں کی جانچ اور تصدیق کے بعد آیوش  کوالٹی مارک دیا جاتا ہے۔ اس میں عالمی ادارۂ صحت کے بہتر طریقۂ تیاری کے اصول، آیوش پریمیم  مارک  اور دیگر تسلیم شدہ سرٹیفیکٹ، جہاں قابلِ اطلاق ہوں، شامل ہیں۔
  • آیوش  کوالٹی مارک اور آیوش پریمیم  مارک  آیوش ادویات کو  کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی )کی جانب سے مقررہ قومی اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل کے تیسرے فریق کے ذریعے جائزے کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
  • آیوروید اور یوگا کو بین الاقوامی معیار بندی کی تنظیم کی تکنیکی کمیٹی 249 کی ذیلی کمیٹی 2 کے تحت شامل کیا گیا ہے، تاکہ آیوروید اور یوگا کی اصطلاحات، اجزا اور عرقوں کے معیار و سلامتی، تیار شدہ پروڈکٹ، آیوروید پر مبنی غذائی معاون اشیا، یوگا کے لوازمات وغیرہ کے لیے بین الاقوامی معیارات وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آیوش اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ پروڈکٹ کی مجموعی برآمدی مالیت اور اہم برآمدی منڈیوں کی سال کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

آیوش کی وزارت، آیوش نظامِ طب کی عالمی سطح پر رسائی کو فروغ دینے کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم، یعنی آیوش کے لیے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت  ہندوستانی آیوش ادویات کے مینوفیکچررز اور آیوش خدمات فراہم کرنے والوں کو آیوش  پروڈکٹ اور خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم آیوش نظامِ طب کے بین الاقوامی فروغ، ترقی اور عالمی سطح پر پذیرائی میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے؛ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط اور منڈیوں کی ترقی کو فروغ دیتی ہے؛ بیرونِ ملک آیوش   سے متعلق  تعلیمی شراکت داری  کرنے کے مراکز کے قیام کے ذریعے تعلیمی تعاون اور تحقیق کو فروغ دیتی ہے؛ اور آیوش نظامِ طب کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی،  سمجھ بوجھ اور قبولیت کو مستحکم کرنے کے لیے تربیتی پروگراموں، ورکشاپس اور سمپوزیم کے انعقاد میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

 اس کے علاوہ، آیوش کی وزارت نے آیوش نظامِ طب کے بین الاقوامی فروغ اور توسیع کے لیے 27 ممالک کے ساتھ حکومتی سطح کے مفاہمت نامے، 16 آیوش چیئرز کے مفاہمت نامے اور ادارہ جاتی سطح پر 57 مفاہمت نامے کیے ہیں۔

آیوش کی وزارت ، آیوش ادویات کی پیداوار اور برآمدات سے متعلق ریاست  کے لحاظ سے معلومات مرتب یا محفوظ نہیں کرتی۔

محکمہ برائے تجارتی انٹیلی جنس و شماریات (ڈی جی سی آئی ایس) کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آیوش اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ  پروڈکٹ کی مجموعی برآمدی مالیت اور اہم برآمدی مقامات کی سال بہ سال تفصیلات درج ذیل ہیں:

آیوش اور ہربل پروڈکٹ کی برآمدی قیمت

اپریل 2020 تا مارچ 2021

اپریل 2021 تا مارچ 2022

اپریل 2022 تا مارچ 2023

اپریل 2023 تا مارچ 2024

اپریل 2024 تا مارچ 2025

اپریل 2025 تا مارچ 2026

ملک

قدر امریکی ڈالر میں

قدر امریکی ڈالر میں

قدر امریکی ڈالر میں

قدر امریکی ڈالر میں

قدر امریکی ڈالر میں

قدر امریکی ڈالر میں

امریکہ

155288773

175434555

171782223

183494144

188541435

151566460

جرمنی

48728505

55040517

57620613

62706059

70766835

64318725

اٹلی

21581559

24598012

28460362

36255641

41428324

36080325

یو اے ای

22392114

26509215

26804164

25126803

33079568

32429729

ویتنام

12993529

9323499

1632711

4638837

6355158

24571563

فرانس

17410491

19524096

19604147

16237548

23610349

24525755

روس

9811206

9876543

16479958

13771735

17339046

19233750

برطانیہ

12891554

13144064

16628598

16196368

18177659

17109210

نیپال

15436861

20995439

14548951

15682339

16540826

16429711

چین

24396211

25930789

26913292

27949899

20001849

16266523

یہ معلومات آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

            ***

ش ح۔ م م ع۔ش ب ن

U-1700


(ریلیز آئی ڈی: 2296964) وزیٹر کاؤنٹر : 30
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी