کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ایف ٹی، ’سورس فرام انڈیا‘ فیچر کے توسط سے ڈی پی آئی آئی ٹی- تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کو عالمی تجارت ماحولیاتی نظام سے مربوط کرتا ہے


اسٹارٹ اپس کو آفیشل بائر ڈسکوری پلیٹ فارم پر کلی طور پر وقف’’اسٹارٹ اپ بیج‘‘ حاصل ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 6:45PM by PIB Delhi

جدت طرازی پر مبنی برآمدات کو فروغ دینے اور بھارت کے عالمی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی)، محکمہ تجارت نے 'ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم' پر "سورس فرام انڈیا" سروس کے لیے اہلیت کے معیار کو وسعت دے دی ہے تاکہ اس میں ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اہل اسٹارٹ اپس کو بھی شامل کیا جا سکے۔

آج جاری ہونے والے ٹریڈ نوٹس نمبر 16، مورخہ 06 اگست 2026 کے ذریعے مطلع کردہ اس فیصلے کا مقصد اختراعی برآمد کنندگان کو حکومت کے باضابطہ ڈیجیٹل بائر ڈسکوری پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات اور صلاحیتوں کو پیش کرنے کے قابل بنانا ہے، تاکہ بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ نظام کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پہچان (وزیبلٹی) فراہم کی جا سکے۔

ٹریڈ کنیکٹ، جسے محکمہ تجارت نے شروع کیا ہے، ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرنے والے ڈیجیٹل انٹرفیس کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہندوستانی برآمد کنندگان کو تجارت سے متعلق خدمات اور ادارہ جاتی مدد سے جوڑتا ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک "سورس فرام انڈیا" ہے، جو اہل برآمد کنندگان کو مخصوص ڈیجیٹل مائیکرو سائٹس بنانے کے قابل بناتی ہے تاکہ بین الاقوامی خریدار قابل اعتماد ہندوستانی سپلائرز کو تلاش کر سکیں اور ان سے براہِ راست رابطہ قائم کر سکیں۔

اس ترمیم شدہ فریم ورک کے تحت، 06 اگست 2026 سے، ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ ایسے اسٹارت اپس جو "سورس فرام انڈیا" کے تحت موجودہ اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی مائیکرو سائٹس بنا سکیں گے اور انہیں ایک منفرد 'اسٹارٹ اپ بیج' کے ذریعے الگ سے پہچانا جائے گا، جس سے غیر ملکی خریداروں کے لیے انہیں تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

مزید برآں، ابتدائی مرحلے کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی آن بورڈنگ (شامل ہونے کی) گنجائش بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ ایسے اسٹارٹ اپس جن کے پاس ایک فعال امپورٹ ایکسپورٹ کوڈ (آئی ای سی) موجود ہے اور وہ ڈینائیڈ اینٹیٹی لسٹ (ڈی ای ایل) میں شامل نہیں ہیں، وہ بھی "سورس فرام انڈیا" پر اپنا پروفائل بنانے کے اہل ہوں گے، چاہے وہ فی الوقت برآمداتی کارکردگی کے بنیادی معیار پر پورا نہ اترتے ہوں۔ ان کا یہ شمول ڈی جی ایف ٹی کے آئی ای سی ڈیٹا بیس کے ذریعے تصدیق سے مشروط ہوگا۔

اس پہل سے امید ہے کہ اختراع پر مبنی کاروباری اداروں کو ایک سرکاری حکومتی پلیٹ فارم پر بہتر پہچان (وزیبلٹی) فراہم کر کے بین الاقوامی تجارت میں ان کی شرکت کو نمایاں طور پر مضبوط کیا جا سکے گا۔ اس سے برآمدات میں تنوع لانے، ٹیکنالوجی سے چلنے والی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے، اور جدت طرازی و کاروبار کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

ٹریڈ کنیکٹ پر پہلے سے رجسٹرڈ اسٹارٹ اپ صارفین جن کے اکاؤنٹس اہل آئی ای سیز سے منسلک ہیں، انہیں ان کے ڈیش بورڈ سے خودکار طور پر اپنی "سورس فرام انڈیا" مائیکرو سائٹس بنانے کا آپشن مل جائے گا۔ بلا رکاوٹ رجسٹریشن اور پروفائل بنانے میں مدد کے لیے ایک تفصیلی گائیڈ بک بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ ترمیم شدہ فریم ورک "سورس فرام انڈیا" کی پچھلی توسیع پر مبنی ہے، جس کے تحت مقررہ برآمداتی آمدنی کے معیار پر پورا اترنے والے تمام درست آئی ای سی ہولڈرز اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے اہل بن گئے تھے۔ اس پہل کا دائرہ کار بھارت کے اسٹارٹ اپ نظام (ایکوسسٹم) تک وسیع کر کے، حکومت اختراعی اداروں کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی برآمداتی مسابقت کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

ٹریڈ کنیکٹ ای پلیٹ فارم کے بارے میں

ٹریڈ کنیکٹ حکومتِ ہند کا ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جسے برآمد کنندگان کو ایک ہی انٹرفیس کے ذریعے تجارت سے متعلق معلومات، خدمات، مارکیٹ انٹیلیجنس اور ادارہ جاتی مدد تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیت "سورس فرام انڈیا" ایک باضابطہ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس (بازار) کے طور پر کام کرتی ہے، جہاں بین الاقوامی خریدار تصدیق شدہ ہندوستانی برآمد کنندگان کی شناخت کر سکتے ہیں، ان کی مصنوعات اور کاروباری اسناد کا جائزہ لے سکتے ہیں، اور ان سے براہِ راست کاروباری روابط قائم کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے لیے لنک

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1623


(रिलीज़ आईडी: 2296395) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी