صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


طبی کالجوں کی تعداد میں 118.6 فیصد اضافہ؛ جو 2014 سے پہلے 387 سے بڑھ کر موجودہ وقت میں 846 ہو گئی

ایم بی بی ایس نشستوں میں 172.4 فیصد اضافہ؛ جو 2014 سے پہلے 51,348 سے بڑھ کر موجودہ وقت میں 1,39,864 ہو گئی

پی جی طبی نشستوں میں 176.9 فیصد اضافہ؛جو 2014 سے پہلے 31,185 سے بڑھ کر موجودہ وقت میں 86,360 ہو گئی

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 5:18PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے  میں نمایاں طور پر اضافہ کیاہے، جس کے نتیجے میں طبی کالجوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس اور پی جی نشستوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔طبی کالجوں کی تعداد میں 118.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2014 سے پہلے 387 تھی، اور اب بڑھ کر 846 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد میں 172.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2014 سے پہلے 51,348 تھی اور اب بڑھ کر 1,39,864 ہو گئی ہے۔اسی طرح پی جی طبی نشستوں کی تعداد میں 176.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2014 سے پہلے 31,185 تھی اور اب بڑھ کر 86,360 ہو گئی ہے۔

ملک میں طبی تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کرنے اور طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. ضلعی/ریفرل اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے نئے طبی کالج قائم کرنے کے لیے مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت 157 نئے طبی کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔

 

  1. موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے طبی کالجوں کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت ایم بی بی ایس (انڈر گریجویٹ) اور پی جی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 83 کالجوں میں 4,977 ایم بی بی ایس نشستوں کے اضافے کے لیے 5,972.20 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ تعاون فراہم کیا گیا ہے۔اسی طرح 72 کالجوں میں پہلے مرحلے کے تحت 4,058 پی جی نشستوں کے اضافے کے لیے 1,498.43 کروڑ روپے اور 65 کالجوں میں دوسرے مرحلے کے تحت 4,000 پی جی نشستوں کے اضافے کے لیے 4,478.25 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

  2. کابینہ نے موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے طبی کالجوں، خود مختار پی جی اداروں اور سرکاری اسپتالوں کو بہتر اور اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیم (سی ایس ایس) کے تیسرے مرحلے کو بھی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت 5,000 پی جی نشستوں کے اضافے کے لیے فی نشست 1.5 کروڑ روپے کی اضافہ شدہ لاگت کی حد مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انڈر گریجویٹ اسکیم کے تحت موجودہ سی ایس ایس کو جاری رکھتے ہوئے 5,023 ایم بی بی ایس نشستوں کے اضافے کے لیے فی نشست 1.5 کروڑ روپے کی بڑھی ہوئی لاگت کو منظوری دی گئی ہے۔ دونوں اسکیموں کے نفاذ کی مدت2029-2028 تک مقرر کی گئی ہے۔

پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت ’سپر اسپیشلٹی بلاکس کی تعمیر کے ذریعے سرکاری طبی کالجوں کو اپ گریڈ کرنے‘ کے جزو کے تحت مجموعی طور پر 75 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 71 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

 نئے ایمس قائم کرنے کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 19 اداروں میں انڈر گریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود مرکزی وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

 

****

ش ح۔م ع ن۔ ن ع

U- 1590


(रिलीज़ आईडी: 2296254) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी