صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گھریلو سطح پر صحت کی دیکھ بھال پر اپنی جیب سے ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کے لیےکئے گئے اقدامات
اے بی۔پی ایم جے اے وائی کے تحت 12 کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے تک کا صحت بیمہ فراہم کیا جا رہا ہے
آیوشمان وے وندنا کے تحت 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو سماجی و معاشی حیثیت سے قطع نظر صحت کوریج فراہم کیا جا رہا ہے
ملک بھر میں 1.87 لاکھ آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے گئے ہیں، جہاں جامع بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
صحت کی دیکھ بھال پر اپنی جیب سے ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مفت ادویات اور مفت تشخیصی خدمات کے اقدامات ملک گیر سطح پر نافذ کیے گئے ہیں
این ایچ ایم، اے بی۔پی ایم جے اے وائی، پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور پی ایم ایس ایس وائی کے ذریعے حکومت سستی صحت کی سہولیات کے نظام کو مزید مستحکم کر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
07 AUG 2026 5:19PM by PIB Delhi
حکومت نے صحت کی دیکھ بھال پر اپنی جیب سے ہونے والے اخراجات (او او پی ای) کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت مفت اور سستی صحت خدمات تک رسائی کو وسعت دی جا رہی ہے، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں کے ذریعے ملک بھر میں سستی صحت کی سہولیات کو وسعت دینے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزارت صحت و خاندانی بہبود قومی صحت مشن (این ایچ ایم)، آیوشمان بھارت۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری۔آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن (پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم) اور پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) جیسی اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت حکومت نے عوام کو قابل رسائی اور سستی صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ریاستی حکومتوں کی معاونت کرتے ہوئے عالمگیر صحت کوریج کے مقصد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ملک بھر میں 1.87 لاکھ آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں جامع بنیادی صحت خدمات کی وسیع تر رینج فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خدمات میں احتیاطی، فروغی، علاج معالجہ، نگہداشت اور بحالی صحت سے متعلق خدمات شامل ہیں۔ان آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے نوزائیدہ اور دیگر بچوں کی صحت سے متعلق خدمات، متعدی اور غیر متعدی امراض کے علاج اور دیگر مختلف صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔
قومی مفت ادویات خدمات اقدام اور مفت تشخیصی خدمات اقدام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ضروری ادویات اور تشخیصی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور سرکاری صحت مراکز کا رخ کرنے والے مریضوں کے اپنی جیب سے ہونے والے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آیوشمان آروگیہ مندر۔ذیلی صحت مراکز میں 113 ادویات، آیوشمان آروگیہ مندر۔بنیادی صحت مراکز میں 179 ادویات، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 301 ادویات، ذیلی ضلعی اسپتالوں میں 318 ادویات اور ضلعی اسپتالوں میں 381 ادویات کی دستیابی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کے تعاون سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت معیاری جنرک ادویات سبھی لوگوں کے لیے سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ علاج کے لیے سستی ادویات اور قابل اعتماد امپلانٹس (اے ایم آر آئی ٹی) فارمیسی اسٹورز بھی کچھ اسپتالوں/اداروں میں قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، آیوشمان بھارت۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔پی ایم جے اے وائی) کے تحت ملک کی معاشی طور پر کمزور نچلی 40 فیصد آبادی پر مشتمل 12 کروڑ سے زائد خاندانوں کو ثانوی اور تیسرے درجے کی طبی نگہداشت کے لیے اسپتال میں داخلے کی صورت میں فی خاندان فی سال 5 لاکھ روپے تک کا صحت کوریج فراہم کیا جا رہا ہے۔اے بی۔پی ایم جے اے وائی کو نافذ کرنے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی لاگت پر اس اسکیم کے مستفیدین کے دائرے کو مزید وسیع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اے بی۔پی ایم جے اے وائی کے تحت وے وندنا کارڈ کے ذریعے 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو، جو 4.5 کروڑ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی سماجی و معاشی حیثیت سے قطع نظر صحت کوریج فراہم کرنے کے لیے اسکیم میں توسیع کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ع و۔ م الف
U. No-1591
(रिलीज़ आईडी: 2296249)
आगंतुक पटल : 5