بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
دریاؤں پر مبنی سیاحت کا فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 AUG 2026 5:03PM by PIB Delhi
حکومت نے آندھرا پردیش میں سیاحت، مذہبی سیاحت اور مقامی روزگار کو فروغ دینے کے لیے رول آن۔رول آف (رو۔رو) ٹرمینل، تیرتی ہوئی کشتیاں اور اسٹیل کے تیرتے ہوئے عارضی پل تیار کیے ہیں۔ بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ بھارتی اندرونِ ملک آبی گزرگاہ اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) نے قومی آبی گزرگاہ نمبر-4 (دریائے کرشنا) پر رو۔رو نقل و حمل کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مکتیالہ میں ایک رو۔رو ٹرمینل تیار کیا ہے۔آئی ڈبلیو اے آئی نے سال 2024 کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آندھرا پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے پی ٹی ڈی سی) کو چار (4) تیرتی ہوئی کشتیاں تیار کرکے حوالے کیے ہیں۔اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کے ہری چندر پورم میں رو۔رو ٹرمینل کی تعمیر اور تلنگانہ خطے میں دریائے کرشنا (قومی آبی گزرگاہ نمبر-4) پر سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تین (3) تیرتے ہوئے اسٹیل پونٹونز کی فراہمی اور تنصیب کے کام تفویض کیے جا چکے ہیں۔آئی ڈبلیو اے آئی نے قومی آبی گزرگاہ نمبر-4 کی ترقی کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام بھی سونپا ہے۔ اس میں دریائے گوداوری کے دھرم پوری کے قریب علاقوں اور ملحقہ خطوں کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کی سہولیات کی ترقی کے خدوخال مرتب کیے جا سکیں۔ اس کام کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈی پی آر کے نتائج اور سفارشات کی بنیاد پر مزید ضروری کارروائی کی جائے گی۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ع و۔ م الف
U. No-1586
(ریلیز آئی ڈی: 2296233)
وزیٹر کاؤنٹر : 30