بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور بھوٹان نے دو طرفہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا


مرکزی وزیر جناب منوہر لال اور بھوٹان کے توانائی و قدرتی وسائل کے عزت مآب وزیرلیونپو جیم شیرنگ نے توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 5:07PM by PIB Delhi

توانائی ، مکانات و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے توانائی اور قدرتی وسائل کے عزت مآب وزیرلیونپو جیم شیرنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HIWU.jpg

اس ملاقات میں توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان خصوصی اور دیرینہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی دو طرفہ تعلقات کی ایک اہم بنیاد رہی ہے۔ وزراء نے جاری تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے پن بجلی کی ترقی، سرحد پار بجلی کی تجارت، ترسیلی رابطہ کاری، قابل تجدید توانائی، ادارہ جاتی تعاون اور صلاحیت سازی سمیت مختلف امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں باقاعدہ روابط کو آسان بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے گئے دو طرفہ ادارہ جاتی نظام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران جن اہم پن بجلی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں پناتسانگچھو-I، پناتسانگچھو-II، سانکوش اور چوخا شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CWZP.jpg

پائیدار ترقی اور علاقائی توانائی کے تحفظ کو فروغ دینے میں توانائی کے تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے بات چیت میں تسلسل، قریبی رابطہ کاری اور باہمی فائدے کے اقدامات پر بروقت عمل درآمد کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جناب منوہر لال نے توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا۔ عزت مآب لیونپو جیم شیرنگ نےہندوستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے بھوٹان کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں وزراء نے دو طرفہ توانائی تعاون میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کےمفادکے لیے ہندوستان-بھوٹان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح۔م ع ن۔ ن ع

U- 1585

                         


(रिलीज़ आईडी: 2296232) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी