ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

دواسازی کے شعبے کے لیے پی ایل آئی اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 3:01PM by PIB Delhi

دواسازی کے شعبے کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت مالی سال23-2022 سے کارکردگی کا دورانیہ شروع ہوا۔ اس اسکیم کے لیے مختص کیے گئے کل 15,000 کروڑ روپے کے مالیاتی بجٹ میں سے مارچ 2026 تک 6,659 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم جاری کی جا چکی ہے۔

بلک ڈرگس(دوا سازی میں استعمال ہونے والے بنیادی اجزاء) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 6,940 کروڑ روپے کے کل بجٹ میں سے مارچ 2026 تک 87.70 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم جاری کی جا چکی ہے۔ بلک ڈرگس کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت منصوبوں کے نفاذ میں بعض امور کے باعث رکاوٹیں پیش آئیں، جن میں زمین کے حصول میں لگنے والا وقت، ماحولیاتی منظوری، زیادہ افادیتی اخراجات، تخمیری عمل پر مبنی بلک ڈرگس کی تیاری میں طویل مدت وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام عوامل کے مجموعی اثر کے نتیجے میں منصوبوں کی تکمیل اور آغاز میں تاخیر ہوئی۔ چنانچہ فنڈز کی تقسیم بھی متاثر ہوئی، کیونکہ ترغیبی رقم ان منصوبوں کے تحت تیار کی جانے والی اہل مصنوعات کی فروخت کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے۔

اسکیموں کے آغاز سے لے کر اب تک تقسیم کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

اسکیم کا نام

تقسیم کی گئی رقم (کروڑ روپے میں)

مارچ 2026 تک

1

فارماسیوٹیکل کے لیے پی ایل آئی اسکیم

6,659

2

بلک ڈرگز کے لیے پی ایل آئی اسکیم

87.70

3

طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم

266.64

طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم میں اصلاحات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جس میں خصوصی طور پر پی ایل آئی پر مبنی نظام سے ہٹ کر ایسا ہائبرڈ ماڈل اختیار کرنا شامل ہو، جس میں مزید دلچسپی رکھنے والی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو فروغ دینے اور راغب کرنے کے لیے اجزاء سے منسلک ترغیبات (سی ایل آئی) اور پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) دونوں شامل ہوں۔

یہ معلومات کیمیکلز اور کھادوں کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

***

ش ح۔م ع ن۔ ن ع

U- 1558


(रिलीज़ आईडी: 2296063) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी