قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تقریباً ایک ہزار درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد تک رسائی کے لیے شراکت داری، جن میں سے کم از کم 100 کو وی سی ایف-ایس ٹی کے تحت مالی معاونت اور کاروباری تربیت فراہم کی جائے گی

درج فہرست قبائل سے وابستہ اداروں کو منظم صلاحیت سازی، رہنمائی، منڈی سے روابط اور سرمایہ کاری کے لیے تیاری میں معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 9:32PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00113OY.gif

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت ہند نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی سماجی و اقتصادی بااختیاری کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔

قبائلی امورکی وزارت (ایم اوٹی اے) نے نئی دہلی کے کرتویہ بھون-1 میں ملک کے 10 ممتاز ریاستی اور تکنیکی بزنس انکیوبیٹرز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیےہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں قبائلی (ایس ٹی) نوجوانوں کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کی شناخت، معاونت، رہنمائی اور مالی اعانت کے لیے ایک قومی نظام قائم کرنا ہے۔

وزارت نے درج ذیل اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے: آئی آئی ایم کلکتہ انوویشن پارک، ٹی ہب فاؤنڈیشن، اسٹارٹ اپ تمل ناڈو، اسٹارٹ اپ اوڈیشہ، آئی آئی ایم اودے پور انکیوبیشن سینٹر، کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن، پرائم میگھالیہ، کے آئی آئی ٹی ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر، فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ (ایف آئی ای ڈی)، آئی آئی ایم کاشی پور اور انٹرپرینیور اسکول آف بزنس، ناگالینڈ۔ یہ تمام ادارے ایک ساتھ مل کر وزارت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملک بھر میں درج فہرست قبائلی برادریوں میں جدت پر مبنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول تیار کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FFLI.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں، قبائلی امور کے معزز مرکزی وزیر جناب جوال اورام نے روزگار فراہم کرنے والے اور روزگار حاصل کرنے والے دونوں طبقات پر روزگار پیدا کرنے کے ہدف پر زور دیا۔ انہوں نے قبائلی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے اختراع کاروں اور کاروباری افراد تک رسائی حاصل کرکے انہیں مسلسل رہنمائی اور تعاون فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے بعد، قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے معزز وزیر اعظم کے ’وکست بھارت‘ کے وژن کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے تعلیم، صحت، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں قبائلی برادریوں کی ترقی کو اجاگر کیا۔

قبائلی امور کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رنجنا چوپڑا نے قبائلی برادریوں میں موجود صلاحیتوں کی شناخت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدت طرازی قبائلی برادریوں کے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ ان کے طرزِ زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی روایتی نظاموں میں جدت کے بے شمار خزانے موجود ہیں، جو اکثر جدید دنیا سے اوجھل ہو گئے ہیں، اور انہیں ایک منظم حکمت عملی کے ذریعے فروغ دینے اور مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے شراکت داری کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود مجموعی اسٹارٹ اپس اور درج فہرست قبائل کی قیادت والے اسٹارٹ اپس کے درمیان فرق کو کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ قبائلی کاروباری افراد کو رہنمائی و تعاون فراہم کرنا اس کا اہم مقصد ہے۔ مفاہمت نامے کے تحت کیے جانے والے اقدامات کو بلند حوصلہ قرار دیتے ہوئے، سکریٹری نے مساوات کے بجائے منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے اصول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اسٹارٹ اپس اور کاروباری ادارے ممکنہ طور پر ایک مختلف نقطۂ آغاز سے سفر شروع کرتے ہیں، اس لیے انہیں مخصوص، منصوبہ بند اور خصوصی معاونت، مواقع اور رابطہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ روزگار کے ذرائع کو بہتر بنانے کا مطلب محروم طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا اور انہیں روایتی طریقوں سے آگے بڑھ کر جدید معاشی مواقع سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کو محض گزر بسر پر مبنی روزگار سے نکال کر جدید اور بلند امنگوں والے روزگار کے مواقع کی جانب لے جانے کے مرکزی مقصد کو واضح کیا۔ انہوں نے انکیوبیٹرز سے اپیل کی کہ وہ صرف بقا پر مبنی کاروبار تک محدود نہ رہیں بلکہ تجارتی طور پر کامیاب اور پائیدار ادارے قائم کرنے کا ہدف رکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J34D.jpg

یہ پہل قبائلی نوجوانوں کے لیے رہنمائی اور صلاحیت سازی کی معاونت کے ذریعے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کے تحت منڈیوں، مالی وسائل اور سرمایہ کاروں کے نیٹ ورک تک رسائی کو مضبوط بنا کر جدت پر مبنی کاروباری ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور قبائلی کاروباری افراد کو ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ نظام سے جوڑا جائے گا، جو ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کے عین مطابق ہے۔

****

 

ش ح۔م م ع ۔ ف ر

U-1538

                          


(रिलीज़ आईडी: 2295896) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam