سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے کارپوریٹ قیادت تک: ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم نے مرتنجے سنگھ کو کامیابی کے حصول کے لیے کس طرح بااختیار بنایا

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 5:33PM by PIB Delhi

معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کیریئر کے بہتر مواقع اور معاشی نقل و حرکت کے دروازے کھول کر زندگیوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ تاہم ، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ برادریوں کے بہت سے ہونہار طلباء کے لیے، مالی مشکلات  اکثر ہندوستان کے اہم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔

او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبا کے لیے ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم کے تغیر پذیر اثرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے ایک طالب علم مرتنجے سنگھ نے کامیابی کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) سرمور ، ہماچل پردیش سے ایم بی اے مکمل کیا اور آج وی ٹرانس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایک ڈویژن وی ایکس پریس میں سینئر منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے جو محدود مالی وسائل کے باوجود تعلیم کی قدر کرتے تھے، مرتنجے نے ایک کامیاب پیشہ ورانہ کیریئر بنانے اور معاشرے میں معنی خیز تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایم بی اے پروگرام میں شامل ہونے کے وقت ، ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی تقریباً 2 لاکھ روپے تھی، جس کی وجہ سے انتظامی تعلیم کی اعلیٰ لاگت کو پورا کرنا انتہائی مشکل تھا ۔ ان مالی چیلنجوں کے باوجود، وہ تعلیمی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے پرعزم رہے۔

ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم نے ان کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے اسکالرشپ کی امداد میں توسیع کی۔ انہوں نے مارچ 2025 میں اپنے ایم بی اے کے پہلے سال کے لیے 7.85 لاکھ روپے اور جنوری 2026 میں دوسرے سال کے لیے 7.66 لاکھ روپے حاصل کیے۔ اس اسکالرشپ نے ان کے خاندان پر مالی بوجھ کو نمایاں طور پر کم کر دیا اور انہیں اپنی پوری توجہ تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور کیریئر کی تیاری پر مرکوز کرنے کے قابل بنا دیا۔

اسکالرشپ کی معاونت سے پیشہ ورانہ کامیابی تک

معیاری تعلیم تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہونے کے باعث، مرتنجے نے کامیابی کے ساتھ آئی آئی ایم سرمور، ہماچل پردیش سے ایم بی اے مکمل کیا اور وی ایکسپریس (وی ٹرانس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک شعبہ) میں سینئر مینیجر کے عہدے پر ملازمت حاصل کی۔ان کی سالانہ آمدنی میں تقریباً 12 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، جو ان کے خاندان کی معاشی حالت میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے اور اس اسکیم کے مثبت اور تبدیلی لانے والے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنے سفر پر غور کرتے ہوئے مرتنجے سنگھ نے کہاکہ:

‘‘اسکالرشپ کی معاونت نے میرے خاندان پر مالی بوجھ کو کم کیا اور مجھے اپنی تعلیم اور کیریئر پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا اعتماد فراہم کیا۔ اس کی بدولت میں بغیر کسی مالی دباؤ کے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر سکا اور اپنے پیشہ ورانہ اہداف کے حصول کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب ملی۔ آج مجھے ایک کامیاب کیریئر بنانے پر فخر ہے اور میں اس معاونت کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا جس نے میرے اس سفر کو ممکن بنایا۔’’

مرتنجے سنگھ کی کامیابی کی کہانی اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح او بی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم پسماندہ پس منظر کے مستحق طلباء کو اعلیٰ اداروں میں معیاری تعلیم تک رسائی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور بامعنی روزگار کو محفوظ بنانے کے قابل بنا رہی ہے۔ تعلیم میں سرمایہ کاری کرکے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سماجی نقل و حرکت کو فروغ دینے اور ایک جامع اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔

 

******

UNO-1504

ش ح۔ ش  آ۔  ج


(रिलीज़ आईडी: 2295666) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी