محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھونیشور میں چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) تنظیم کی مداخلت کے نتیجے میں بارگرھ سیمنٹ ورکس کے کارکنوں کو 26.81 کروڑ روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 5:00PM by PIB Delhi

ایک اہم پیش رفت میں ، ایک نہایت اہم صنعتی تنازع کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کرتے ہوئے 27 جولائی 2026 کو اے سی سی لمیٹڈ کے بارگرھ سیمنٹ ورکس کی انتظامیہ اور اس کے کارکنوں، جن کی نمائندگی ہیرا سیمنٹ شرمیکا سنگھا، بردول، ضلع بارگرھ نے کی، کے درمیان ایک مفاہمت نامہ   کامیابی کے ساتھ طے پایا۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب انتظامیہ نے 19 جون 2026 کو بند کرنے   کا ایک نوٹس جاری کیا، جس میں ادارے کو 19 اگست 2026 سے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس تنازع کا خوشگوار اور باہمی رضامندی پر مبنی حل چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، حکومتِ ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت  کے دفتر کے تحت مصالحتی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب چرنجیو سائکیا، ڈپٹی چیف لیبر کمشنر (سنٹرل)، بھونیشور کی قیادت میں منعقد ہونے والی تفصیلی مصالحتی کارروائیوں کے ذریعے ممکن ہوا۔

یہ تنازع انتظامیہ کی جانب سے 19 جون 2026 کو جاری کیے گئے  بند کرنے کی نوٹس کے نتیجے میں پیدا ہوا، جس میں ادارے کو 19 اگست 2026 سے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ معاملہ مصالحتی افسر کے سامنے آنے کے بعد، انتظامیہ اور کارکنوں کے درمیان، جن کی نمائندگی ہیرا سیمنٹ شرمیکا سنگھا، بردول کے جنرل سیکریٹری نے کی، مسلسل اور تفصیلی مصالحتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں، دونوں فریقوں کے موقف اور مفادات پر مناسب غور و خوض کے بعد، 27 جولائی 2026 کو ایک مفاہمت نامہ  طے پایا  اور اس پر باقاعدہ  دستخط کیے گئے۔

اس مفاہمتی معاہدے کے تحت، بارگرھ سیمنٹ ورکس میں خدمات انجام دینے والے کم از کم 61 شاپ فلور ایسوسی ایٹس کے لیے 26.81 کروڑ روپے کے کم از کم مالی پیکیج کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس معاہدے میں کارکنوں کی فلاح و بہبود، ملازمت سے متعلق حقوق و مراعات، اور دیگر واجبات سے متعلق جامع دفعات بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے ان کے مالی مفادات اور سماجی تحفظ کو مؤثر اور ہمہ جہت انداز میں یقینی بنایا گیا ہے۔

مصالحتی کارروائی کے دوران انتظامیہ کو کارکنوں کی فلاح و بہبود، منصفانہ شرائطِ ملازمت کی فراہمی، اور متعلقہ محنتی قوانین کی پابندی سے متعلق اپنی قانونی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے خوشگوار صنعتی تعلقات کو برقرار رکھا جائے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات بروقت نافذ کیے جائیں۔ انتظامیہ نے بھی اس موقع پر کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مسلسل وابستگی اور تمام قانونی تقاضوں کی پابندی کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ مفاہمتی معاہدہ اے سی سی لمیٹڈ، بارگرھ سیمنٹ ورکس کی انتظامیہ کے نمائندوں اور ہیرا سیمنٹ شرمیکا سنگھا، بردول، ضلع بارگرھ کی قیادت کے فعال تعاون سے طے پایا، جو مصالحتی عمل کے ذریعے صنعتی تنازع کے تعمیری اور باہمی رضامندی پر مبنی حل کی عکاسی کرتا ہے۔

چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) تنظیم کی فعال، ہمدردانہ اور مسلسل کوششوں نے دونوں فریقوں کو ایک متوازن اور خوشگوار معاہدے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا گیا بلکہ ایک ممکنہ صنعتی بحران کو تعمیری اور باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی حل میں تبدیل کر دیا گیا۔

*******

ش ح۔  م م ع۔ خ م

UN-NO-1501


(रिलीज़ आईडी: 2295651) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil