سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی جانب سے ‘‘سائنس ابلاغ اور ابھرتے ہوئے رجحانات’’ کے موضوع پر ہنرمندی تربیتی کورس کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 3:59PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی نے سی ایس آئی آر مربوط ہنرمندی اقدام (فیز-III) کے تحت 4 سے 5 اگست 2026 کے دوران ‘‘سائنس ابلاغ اور ابھرتے ہوئے رجحانات’’ کے موضوع پر دو روزہ ہنرمندی تربیتی کورس کا کامیاب انعقاد کیا۔

ادارے کے تربیتی شعبے کی جانب سے منعقد کیے گئے اس پروگرام میں ملک بھر کی یونیورسٹیاں، تحقیقی اداروں، تعلیمی تنظیموں، ذرائع ابلاغ اور صنعت سے وابستہ 30 شرکاء نے پُرجوش انداز میں شرکت کی۔ تجرباتی سیکھنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تیار کیے گئے اس تربیتی پروگرام میں ماہرین کے خطابات، باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی نشستیں اور عملی تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کے ذریعے شرکاء کو جدید سائنسی ابلاغ کے طریقوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی جامع سمجھ فراہم کی گئی۔

افتتاحی اجلاس میں سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا وانی رایسَم نے شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کو پورے پروگرام کے دوران فعال انداز میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور ملک میں سائنسی سوچ کے فروغ اور سائنسی ابلاغ کو مضبوط بنانے کے لیے ادارے کے طویل مدتی عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی معلومات کو زیادہ معتبر اور مؤثر بنانے کے لیے ذمہ دارانہ سائنسی ابلاغ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے تربیتی شعبے کے سربراہ جناب مکیش اے پُنڈ نے استقبالیہ خطاب پیش کیا اور سائنسی تحقیق اور معاشرے کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں سائنسی ابلاغ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نَوڈل پرنسپل تحقیق کار (پی آئی) محترمہ متالی بھارتی نے پروگرام کے مقاصد کا تعارف پیش کیا اور دو روزہ پروگرام کے دوران تمام سرگرمیوں کی نگرانی اور رابطہ کاری انجام دی۔ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پرمانند برمن نے پروگرام کے خاکے کا جائزہ پیش کیا اور اس کے بعد تعلیمی سیشن کی کارروائی  کو موثر طور پر چلانے کا کام انجام دیا۔

اس تربیتی پروگرام میں موجودہ دور کے وسیع موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں سائنسی ابلاغ کے بنیادی اصول اور اس کی مختلف شکلیں، ناظرین و سامعین کی ضرورتوں کے مطابق ابلاغی حکمتِ عملیاں، سائنسی ابلاغ میں انسانی رویّوں سے متعلق پہلو، سوشل میڈیا کا انتظام، پوڈ کاسٹنگ، معلوماتی خاکوں اور مختصر ویڈیوز کی تیاری، سائنسی ابلاغ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایپس کا استعمال، اخلاقی اصول، پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اور روزگار کے ابھرتے ہوئے مواقع شامل تھے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ہیمانسی اور محترمہ پرینکا (اشوکا یونیورسٹی)، ڈاکٹر پرمانند برمن، ڈاکٹر وی وی بنوئے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز، بنگلورو)، ڈاکٹر ایچ ایس سدھیر (ڈائریکٹر، گبی لیبز)، ڈاکٹر مہر وان (تربیتی پروگرام کی شریک کوآرڈینیٹر) اور سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے اساتذہ نے ماہرین کے طور پر لیکچر دیے۔ پروگرام کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے تربیت سے پہلے اور بعد میں سروے بھی کیے گئے، جن کے ذریعے شرکاء کی توقعات، سیکھنے کے نتائج اور نقطۂ نظر کا جائزہ لیا گیا۔

اختتامی اجلاس سے جناب مکیش اے پُنڈ اور محترمہ متالی بھارتی نے خطاب کیا۔ انہوں نے تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد دی اور انہیں ترغیب دی کہ وہ حاصل کردہ معلومات اور مہارتوں کو اپنے متعلقہ اداروں میں بروئے کار لائیں، تاکہ شواہد پر مبنی اور ذمہ دارانہ سائنسی ابلاغ کو فروغ دیا جا سکے۔ سی ایس آئی آر مربوط ہنرمندی اقدام کے شریک پرنسپل تحقیق کار جناب سلیم انصاری نے تربیتی پروگرام کے کوآردینیشن کا کام انجام دیا۔ فعال شرکت اور کامیابی کے ساتھ پروگرام مکمل کرنے کے بعد تمام سرگرم شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔

***

ش ح۔ ع و –ت ع

U.No. 1489


(रिलीज़ आईडी: 2295591) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil