قبائیلی امور کی وزارت
وان گجر قبائلی برادری کی موسمی ہجرت
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 12:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اوئیکے نے بدھ کے روز لوک سبھا کو بتایا کہ وزارتِ قبائلی امور نے 5 جون 2025 کو اتراکھنڈ حکومت اور دہرادون، اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، اودھم سنگھ نگر، ہری دوار، پوڑی گڑھوال، نینی تال اور ٹہری گڑھوال اضلاع کی انتظامیہ کو خطوط جاری کیے تھے۔
حکومتِ اتراکھنڈ کے محکمۂ بہبودِ قبائل نے مطلع کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزارتِ قبائلی امور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے مسلسل اپیل کرتی رہی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی حقدار مستحق فرد اپنے جنگلاتی حقوق سے محروم نہ رہے۔ اس میں خانہ بدوش یا چرواہا برادریوں کے روایتی موسمی وسائل تک رسائی کے برادری حقوق بھی شامل ہیں، جن کی ضمانت جنگلاتی حقوق قانون (ایف آر اے) کی دفعہ 3(1)(د) کے تحت دی گئی ہے۔
***
ش ح۔م ح۔ش ت
UN-1464
(रिलीज़ आईडी: 2295362)
आगंतुक पटल : 9