سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2024-25 کے دوران کیے گئے تازہ سروے میں کوئی بھی ہاتھ سے میلا اٹھانے والا نہیں پایا گیا


ہاتھ سے میلا اٹھانے والے تمام تر 58098 کارکنان میں سے ہر ایک کو 40000روپے کی یک مشت نقد امداد حاصل ہوئی

بحالی کے اقدامات کے تحت سال 24-2023 سے 26-2025 تک 5,632 مستفیدین کو ہنر مندی ترقی کی تربیت فراہم کی گئی اور 483 مستفیدین نے پونجی سبسڈی حاصل کی

جنوری 2023 اور جون 2026 کے درمیان خطرناک گٹر اور فضلے کے ٹینک کی صفائی کے معاملات میں 123 ایف آئی آر درج کی گئیں

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 6:41PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ہاتھ سے میلا اٹھانے کی روایت کے مکمل خاتمے اور نیشنل ایکشن فار مکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (این اے ایم اے ایس ٹی ای) اسکیم کے تحت مسلسل مالی امداد، ہنر مندی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے ذریعے شناخت شدہ مینوئل اسکوینجرز (ہاتھ سے میلا اٹھانے والوں) کی باز بحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے راجیہ سبھا میں جناب جی سی چندرشیکھر کے ایک سوال کے جواب میں یہ تفصیلات ساجھا کیں۔ ایوان کو مطلع کیا گیا کہ 'مینوئل اسکوینجرز کے طور پر ملازمت پر پابندی اور ان کی بحالی ایکٹ، 2013' کے تحت سال 25-2024 کے دوران کیے گئے ایک تازہ ملک گیر سروے میں ملک کے کسی بھی ضلع میں ایک بھی مینوئل اسکوینجر نہیں پایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2013 اور 2018 میں کیے گئے ملک گیر سروے کے ذریعے 58,098 مینوئل اسکوینجرز کی شناخت کی گئی تھی۔ حکومت کی بحالی کی کوششوں کے حصے کے طور پر، تمام نشان زدہ مینوئل اسکوینجرز میں سے ہر ایک کو 40,000 روپے کی یک مشت نقد امداد (او ٹی سی اے) فراہم کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FYWD.jpg

ایوان کو یہ بھی مطلع کیا گیا کہ مینوئل اسکوینجرز کی بحالی کے لیے سابقہ 'سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم فار ری ہیبلیٹیشن آف مینوئل اسکوینجرز'  (ایس آر ایم ایس) کے تحت بحالی کے اقدامات، جو اب جولائی 2023 میں شروع کی گئی 'نمستے' اسکیم میں ضم کر دیے گئے ہیں، پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سال 24-2023 سے 26-2025 تک، 5,632 مینوئل اسکوینجرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد نے ہنر مندی کی ترقی کی تربیت حاصل کی، جبکہ 483 مستفیدین کو متبادل خود روزگار کے کاروبار شروع کرنے کے لیے 'پونجی سبسڈی' فراہم کی گئی۔

گٹر اور سیپٹک ٹینک میں ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر، وزیر نے ایوان کو مطلع کیا کہ نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری (این سی ایس کے) کی رپورٹ کے مطابق، یکم جنوری 2023 سے 30 جون 2026 تک کی مدت کے دوران گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں کی خطرناک صفائی کی وجہ سے 182 صفائی کرمچاریوں کی جانیں گئیں۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر نے واضح کیا کہ آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت صفائی ستھرائی ریاست کا موضوع ہے۔ اس لیے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ایجنسیوں کا ڈیٹا مرکزی سطح پر نہیں رکھا جاتا۔ تاہم، صفائی کارکنان کے قومی کمیشن کی رپورٹ کردہ معلومات کے مطابق، یکم جنوری 2023 سے 30 جون 2026 تک کی مدت کے دوران خطرناک گٹر اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے سلسلے میں 123 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

حکومت مشین کے ذریعہ صفائی ستھرائی، نمستے اسکیم کے مؤثر نفاذ، اور تمام شکلوں میں مینوئل اسکوینجنگ کے خاتمے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ مربوط کوششوں کے ذریعے صفائی کارکنان کے وقار، حفاظت اور باز بحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1446


(रिलीज़ आईडी: 2295200) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English