وزارت دفاع
مرکزی حکومت عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے پرعزم: سنجے سیٹھ
محکمہء دفاع کے وزیرِ مملکت نے دفاعی دفاتر کے احاطے میں نئی کثیر منزلہ کار پارکنگ سہولت کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 6:11PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ حکومت عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ شہری بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دہلی کے افریقہ ایونیو میں واقع دفاعی دفاتر کے احاطے میں تعمیر کی گئی نئی کثیر منزلہ کار پارکنگ سہولت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
YD3M.jpeg)
وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے اس منصوبے کو دفاعی دفاتر میں پارکنگ کے مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو شہروں میں، جہاں زمین محدود وسائل میں شمار ہوتی ہے، بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کا مؤثر حل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دفتری کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور روایتی نظام سے جدید اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کے فلیٹس، کرتویہ بھون اور ایگزیکٹو انکلیو جیسی نئی عمارتوں کے معیاری تعمیراتی کام، سہولتوں اور خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔
14 منزلہ اس کثیر منزلہ کار پارکنگ کی زمین سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل طور پر خودکار روبوٹک ڈولی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ سہولت روایتی پارکنگ کے مقابلے میں جگہ کے استعمال کے لحاظ سے 60 فیصد زیادہ مؤثر ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی نگرانی اور فائر سیفٹی سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت لفٹ لابی میں گاڑی داخل ہونے کے بعد انسانی مداخلت نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے اور گاڑیوں سے کسی قسم کا اخراج بھی نہیں ہوتا۔
8O1B.jpeg)
********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :1436 )
(रिलीज़ आईडी: 2295184)
आगंतुक पटल : 6