پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن کے نفاذ کے چیلنجز

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 3:52PM by PIB Delhi

نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) کے نفاذ میں ایک ایسی عام ایپلی کیشن کی تیاری شامل ہے، جو آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے ، بیس لائن ڈیجیٹلائزیشن ، ڈیجیٹل صلاحیت اور متعلقہ فریقوں کے ذریعے کاغذ سے مبراقانون سازی کے عمل کو اپناتے ہوئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قانون سازوں میں اپنائے جانے والے طریقہ کار اور کاروباری عمل کے متنوع اصولوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان پہلوؤں کو ایپلی کیشن میں مناسب ترتیب کو شامل کرنے ، آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی افرادی قوت کی خریداری کے لیے مالی مدد ، صلاحیت سازی اور تعارفی پروگرام ، تعاون  اور متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام قانون سازوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کے ذریعے حل کیا گیا۔

یہ جانکاری قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

**********

 

) ش ح –   م  ع      -  ش ہ ب )

U.No. 1393


(रिलीज़ आईडी: 2295072) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी