محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ایل سی (سی)، جموں کی مفاہمتی کوششوں کے ذریعے پاکل ڈُل پن بجلی پروجیکٹ میں 210 کارکنوں کو فائدہ پہنچانے والا بڑا سمجھوتہ

प्रविष्टि तिथि: 05 AUG 2026 3:44PM by PIB Delhi

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں واقع پاکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ میں ذیلی ٹھیکیداروں کے ذریعے ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن کے تحت کام کرنے والے کارکنوں سے متعلق ایک اہم صنعتی تنازع کو بھارتی حکومت کی محنت و روزگارکی وزارت کے تحت چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کے دفتر کے علاقائی لیبر کمشنر (مرکزی)، جموں کی مسلسل مفاہمتی کوششوں کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔

Screenshot2026-08-051545189PMP.jpg

مفاہمت سے متعلق کارروائیوں کے سلسلے اور انتظامیہ و کارکنوں کے نمائندوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کے بعد 13جولائی2026 کو ایک خوشگوار سمجھوتہ طے پا یا، جس کے نتیجے میں کسان مزدور یونین، نگسینی کی جانب سے کی گئی ہڑتال ختم ہوگئی اورپروجیکٹ کے مقام پر صنعت سے متعلق امن و ہم آہنگی بھی بحال ہو گئی۔

اس سمجھوتے سے پاکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ میں ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن کے تحت کام کرنے والے 210 کارکنوں کو فائدہ حاصل ہوا۔ اس کے نتیجے میں 30جولائی2026 کو کارکنوں کو مجموعی طور پر 1,12,70,560 روپے (ایک کروڑ بارہ لاکھ ستر ہزار پانچ سو ساٹھ روپے) کے اختتامی فوائد (ٹرمینل بینیفٹس) فراہم کیے گئے۔ ادا کی گئی رقم میں ملازمت سے برطرفی کا معاوضہ، بونس، چھٹیوں کی نقد ادائیگی، نوٹس پے اور دیگر قابلِ اطلاق اختتامی فوائد شامل ہیں، جس سے متعلقہ محنت قوانین کی تعمیل اور کارکنوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا گیا۔

مفاہمتی کارروائیوں کے دوران انتظامیہ کو کارکنوں کی فلاح و بہبود، منصفانہ ملازمت کی شرائط اور محنت قوانین کی پابندی سے متعلق اپنی قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ تعمیری مذاکرات کے ذریعے خوشگوار صنعتی تعلقات برقرار رکھنے اور فلاحی اقدامات کو بروقت نافذ کرنے کی اہمیت پربھی زور دیا گیا۔ انتظامیہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ کارکنوں کی بہبود اور قانونی دفعات کی پابندی کے لیے اپنی ذمہ داری کو مسلسل پورا کرتی رہے گی۔

یہ معاہدہ ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن کی انتظامیہ اور کارکنوں کے نمائندوں کے سرگرم تعاون سے طے پایا، جن کی قیادت کسان مزدور یونین، نگسینی کے جنرل سیکریٹری نے کی، جبکہ علاقائی لیبر کمشنر (مرکزی)، جموں کی رہنمائی اور سہولت حاصل رہی۔

یہ کامیاب مفاہمت محنت و روزگارکی وزارت کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، قانونی فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منصفانہ محنت کے طریقوں کو فروغ دیا جائے اور مؤثر مفاہمت و تعمیری مذاکرات کے ذریعے خوشگوار صنعتی تعلقات کوبھی مضبوط بنایا جائے۔

******

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu No-1388  


(रिलीज़ आईडी: 2294920) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी