سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوال: ترغیب پر مبنی تحقیق کے لیے اختراعی فروغ (انسپائر (
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 2:09PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک تحریری جواب میں لوک سبھا میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ترغیب پر مبنی تحقیق کے لیے اختراعی فروغ (انسپائر) پروگرام نے ، اپنے چار اہم اجزاء کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی سفر کے مختلف مراحل پر سائنسی صلاحیتوں کی منظم انداز میں حوصلہ افزائی کی ہے۔ انسپائر مانک (قومی امنگ اور علم کو فروغ دینے کے لیے ایک ملین ذہن) 10 سے 17 سال عمر کے طلباء ( چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت ) میں اختراع اور سائنسی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے اور انہیں نئے خیالات اور اختراعات کرنے اور پیش کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انسپائر وظیفہ (ایس ایچ ای) قدرتی اور بنیادی علوم میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے والے 17 سے 22 سال عمر کے باصلاحیت طلباء کی مدد کرتا ہے اور ہر سال 12,000 اسکالر شپ فراہم کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت 80,000 روپے سالانہ ہے۔ انسپائر فیلوشپ نمایاں گریجویٹس اور انسپائر اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو کل وقتی پی ایچ ڈی پروگراموں کے ذریعے تحقیق جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے اور پانچ سال تک مالی مدد فراہم کرتی ہے، جس میں جونیئر ریسرچ فیلو (جے آر ایف) کے طور پر ماہانہ 37,000 روپے، سینئر ریسرچ فیلو (ایس آر ایف) کے طور پر ماہانہ 42,000 روپے، قابلِ اطلاق مکان کرایہ الاؤنس (ایچ آر اے) اور سالانہ 20,000 روپے کی ہنگامی تحقیقی امدادی گرانٹ شامل ہے۔ انسپائر فیکلٹی فیلو شپ پانچ سالہ فیلو شپ کے ذریعے نمایاں پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین، جن کی عمر عموماً 27 سے 32 برس کے درمیان ہوتی ہے (ریزرو زمروں کے لیے عمر میں مقررہ رعایت کے ساتھ)، کی مدد کرتی ہے۔ فیلوز کو ماہانہ 1,25,000 روپے، ہر سال 2,000 روپے کا اضافہ اور فیلوشپ کی مدت کے دوران تحقیق کے لیے 35 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
حکومت ترغیب یافتہ تحقیق کے لیے اختراعی فروغ (انسپائر) پروگرام کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ باصلاحیت طلباء کو سائنس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کی طرف راغب کیا جا سکے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انسپائر پروگرام کے مختلف اجزاء کے تحت انجام دی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات، جن میں ہر جزو کے تحت مدد حاصل کرنے والے طلباء اور نوجوان محققین کی تعداد بھی شامل ہے، درج ذیل دی گئی ہیں:
|
پروگرام / مالی سال
|
2021-22 ء
|
2022-23 ء
|
2023-24 ء
|
2024-25 ء
|
2025-26 ء
|
|
انسپائر – مانک
|
52720
|
43381
|
46926
|
50009
|
49805
|
|
انسپائر – ایس ایچ ای
|
18039
|
19771
|
18236
|
20354
|
24276
|
|
انسپائر فیلو شپ
|
2768
|
2872
|
2811
|
2448
|
3364
|
|
انسپائر فیکلٹی فیلو شپ
|
474
|
338
|
299
|
225
|
477
|
ملک کی نوجوان نسل میں اختراعی تحقیق کو فروغ دینے کے مقصد سے ، ان تمام اجزاء کے اثرات کی مسلسل نگرانی اور تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی مؤثر حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
حکومت نے انسپائر پروگرام کی رسائی اور شمولیت کو نمایاں طور پر وسعت دینے کے لیے متعدد ہدفی اقدامات کیے ہیں، جن میں خاص طور پر ملک بھر کے دیہی، دور دراز اور امنگوں والے اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان اقدامات میں ریاستی سطح کے تعلیم کے محکمے ، ضلع سطح کے تعلیمی افسران، اسکولوں اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر؛ اساتذہ اور اسکولی انتظامیہ کے لیے آگاہی مہمات، تعارفی پروگرام، ویبینار اور صلاحیت سازی سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد، تاکہ نامزدگیوں کے معیار اور دائرۂ کار کو بہتر بنایا جا سکے؛ اور ضلع، ریاست اور قومی سطح کی نمائشوں اور منصوبہ جاتی مقابلوں (ڈی ایل ای پی سی، ایس ایل ای پی سی اور این ایل ای پی سی) کا انعقاد شامل ہے، تاکہ اسکولی طلباء کے اختراعی خیالات کی نشاندہی اوران کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اختراع کے ماحولیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹیز)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آرز) اور دیگر ممتاز سائنسی اداروں کے اشتراک سے رہنمائی کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے، جن کے ذریعے منتخب طلباء کو نمونہ سازی، اختراع اور سائنسی تحقیق کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں انسپائر پروگراموں میں ، ملک کے مختلف علاقوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کی جامع شرکت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
دیہی اور دور دراز اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اختراعی گرانٹس، رہنمائی میں مدد اور قومی سطح کے پلیٹ فارموں پر اپنی سائنسی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع سے فائدہ حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر ، ان اقدامات نے سائنسی مزاج اور تحقیق و جستجو کےکلچر کو فروغ دیا ہے، نچلی سطح پر اختراع کی حوصلہ افزائی کی ہے، سائنسی تعلیم، اسکالر شپ اور تحقیقی فیلوشپس تک منصفانہ رسائی کو وسعت دی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں سے نوجوان سائنسی صلاحیتوں کی ترقی کے عمل کو مضبوط بنایا ہے۔
****************
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U.No. 1369
(रिलीज़ आईडी: 2294833)
आगंतुक पटल : 13