سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
راشٹریہ وایوشری اسکیم اور دین دیال ڈسیبلڈ ریہابلٹیشن اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 4:19PM by PIB Delhi
تیسرے فریق کے ذریعے راشٹریہ وایوشری اسکیم (آر وی وائی) اور دین دیال ڈسیبلڈ ریہابلٹیشن اسکیم (ڈی ڈی آر ایس) کے اثرات کے جائزے کے لیے اثرات کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔
تجزیاتی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ راشٹریہ وایوشری یوجنا اہل بزرگ شہریوں کی ضروریات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ معاون آلات کی فراہمی سے مستفیدین کی نقل و حرکت اور خود انحصاری پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئی ہیں، جس سے وہ بغیر کسی سہارے کے چلنے پھرنے اور روزمرہ کے کام انجام دینے کے قابل ہوئے ہیں۔ یہ اسکیم خود مختار زندگی کو فروغ دینے اور بنیادی نقل و حرکت و روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے دیکھ بھال کرنے والوں پر انحصار کم کرنے میں خاص طور پر مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
دین دیال ڈسیبلڈ ریہابلٹیشن اسکیم کے تجزیاتی مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس اسکیم سے تعلیم، بازآبادکاری، معاون خدمات اور روزگار سے جوڑنے کے شعبوں میں اہم نتائج حاصل ہوئی ہیں۔ مطالعے میں تعلیمی اور معالجاتی خدمات کی فراہمی کو اجاگر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں معذور افراد کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ مفت معاون آلات کی تقسیم بھی کی گئی، جن کے استعمال میں آسانی اور مستفیدین کے اطمینان کی بلند سطح درج کی گئی ہے۔
مطالعے میں روزگار اور ذریعۂ معاش سے بہتر روابط، برادری اور والدین کی مضبوط شمولیت، اور ای-انودان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شفافیت اور بروقت خدمات کی فراہمی میں بہتری کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، نتائج سے مستفیدین کے اطمینان کی بلند سطح، سماجی شمولیت میں بہتری اور معیارِ زندگی میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
********
ش ح۔ م ش ع۔ ا ک م
U. No. 1296
(रिलीज़ आईडी: 2294471)
आगंतुक पटल : 7