دیہی ترقیات کی وزارت
سرس میلے
प्रविष्टि तिथि:
04 AUG 2026 4:31PM by PIB Delhi
وزارت نے ای-سرس پلیٹ فارم تیار کرکے شروع کیا ہے، جو خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کی تیار کردہ مصنوعات کے لیے ایک خصوصی ڈیجیٹل بازار کے طور پر کام کرتا ہے۔ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے براہِ راست فروخت کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ، ای-سرس، دیگر بڑے ای-کامرس پلیٹ فارموں پر بھی خود امدادی گروپوں کی مصنوعات کو شامل کئے جانے اور ان کی فروخت کو ممکن بناتا ہے۔ای-سرس پلیٹ فارم سمیت دیگر بڑے ای- کامرس پلیٹ فارموں(فلپ کارٹ، ایمیزون، میشو وغیرہ) پر رجسٹرڈ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز)، کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز) وغیرہ کی تعداد، فروخت کی مالیت اور مقدار کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-1 میں فراہم کی گئی ہیں۔
وزارت کے رہنما اصولوں کے مطابق، تمام ریاستی دیہی روزگار مشنوں کو اپنی متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر سال کم از کم دو سرس میلے منعقد کرنے چاہییں۔ مالی سال 2025-26 میں قومی سطح کے چار سرس میلے منعقد کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 35.73 کروڑ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-2 میں فراہم کی گئی ہیں۔
ای-سرس پلیٹ فارم ، دیہی ترقی کی وزارت نے دین دیال انتودیا یوجنا–قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز)، دیہی کاریگروں اور پیداواری تنظیموں کو اپنی مصنوعات کو قومی سطح پر فروخت اور متعارف کرانے کے لیے ڈیجیٹل بازار فراہم کرتا ہے۔مزیدبرآں، خود امدادی گروپوں، کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز) اور دیہی پیداوار کاروں کو اس پلیٹ فارم سے جوڑنے اور ان کی منڈی تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت نے ڈیجیٹل شمولیت کی سہولت فراہم کی ہے، جس میں آن لائن مصنوعات کی فہرست سازی، اسٹاک مینجمنٹ اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات شامل ہیں۔خود امدادی گروپوں سے وابستہ خواتین کو ڈیجیٹل شمولیت، برانڈنگ، پیکیجنگ، مصنوعات کی فوٹو گرافی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، صارفین سے رابطہ کاری اور مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کے شعبوں میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔خود امدادی گروپوں کی مصنوعات کی وصولی، پیکیجنگ، اسٹاک مینجمنٹ اور آخری مرحلے تک ترسیل کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی فراہمی مرکز قائم کیا گیا ہے۔صلاحیت سازی کے اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو فروغ دینا اور منتخب کاروباری میلوں و نمائشوں میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ خود امدادی گروپوں کی ایسی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے جو برآمد کے لیے موزوں ہوں۔قومی دیہی ترقی اور پنچایتی راج ادارہ (این آئی آر ڈی پی آر) خود امدادی گروپوں کے ارکان کی مدد کے لیے باقاعدگی سے صلاحیت سازی اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔ ان پروگراموں میں مصنوعات کی تیاری، برانڈنگ، پیکیجنگ، معیار میں بہتری، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کاروباری انتظام، برآمدی طریقۂ کار اور دستاویزات کی تیاری، نیز ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے مارکیٹ کی تیاری جیسے شعبے شامل ہیں۔
وزارت، ای-سرس پلیٹ فارم اور مارکیٹنگ سے متعلق اقدامات، جن میں سرس میلے بھی شامل ہیں، کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے۔ یہ جائزہ فروخت کی رپورٹوں اور ریاستوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً ہونے والی مشاورت کے ذریعے لیا جاتا ہے۔جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ ان اقدامات نے خواتین کے خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کو نمایاں طور پر وسیع منڈی تک رسائی فراہم کی ہے، کیونکہ ان کے ذریعے خود امدادی گروپوں کو فزیکل اور ڈیجیٹل ذرائع دونوں کے توسط سے مقامی منڈیوں سے آگے صارفین تک پہنچنے کا موقع ملا ہے۔سرس میلوں نے خود امدادی گروپوں کو براہِ راست مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کیے، ان کی مصنوعات کو زیادہ نمایاں بنایا، ادارہ جاتی اور خوردہ خریداروں کے ساتھ رابطے کو آسان بنایا اور قابلِ ذکر فروخت میں مدد دی۔ جبکہ ای-سرس نے سال بھر آن لائن بازار تک رسائی کو ممکن بنایا ہے۔
یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
( ش ح ۔ م م ۔ م ا )
Urdu.No-1299
(रिलीज़ आईडी: 2294418)
आगंतुक पटल : 7