صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی ای پی پر اپڈیٹ


آئی سی ایم آر کی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ  ڈرون کے ذریعے ٹی بی کے نمونوں کی منتقلی سے تشخیص کا وقت 15 دن سے گھٹ  کر 5 دن ، جبکہ مریضوں کے اخراجات 9,451 روپے سے گھٹ کر 91 روپے ہوگئے

آئی سی ایم آر کی آئی-ڈرون پہل سے ٹی بی کی تشخیص کے وقت میں دو تہائی کمی اور مریضوں کے اخراجات میں 99 فیصد سے زائد کی تخفیف

प्रविष्टि तिथि: 04 AUG 2026 4:08PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے اپنی آئی-ڈرون پہل کے تحت کی گئی تازہ ترین تحقیق کے مطابق، ڈرون کے ذریعے تپ دق (ٹی بی) کے نمونوں کی منتقلی سے دور دراز اور دشوار گزار والے علاقوں میں ٹی بی کی تشخیص کے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ تحقیق تلنگانہ کے یادادری-بھواناگیری ضلع میں واقع ایمس بی بی نگر اور ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام (این ٹی ای پی) کے تعاون سے انجام دی گئی۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹی بی کی تشخیص کے لیے درکار اوسط وقت 15 دن سے گھٹ کر 5 دن رہ گیا، جبکہ مریضوں کی جانب سے اپنی جیب سے کیے جانے والے اوسط اخراجات تقریباً 9,451 روپے سے گھٹ کر 91 روپے ہو گئے۔ اس طرح ٹی بی کی تشخیصی خدمات تک بروقت رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔

********

ش ح۔ م ش ع۔ ا ک م

U. No. 1294


(रिलीज़ आईडी: 2294409) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी